ضلع بٹگرام میں انسداد پولیو مہم کا باقاعدہ افتتاح کردیاگیا

منگل 24 مئی 2022 16:54

ضلع بٹگرام میں انسداد پولیو مہم کا باقاعدہ افتتاح کردیاگیا
بٹگرام (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2022ء) ضلع بٹگرام میں انسداد پولیو مہم کا باقاعدہ افتتاح کردیاگیاہے۔ڈپٹی کمشنر بٹگرام اشفاق خان نے ہدایت دی کے سب مانیٹر صبح 7 بجے ٹیموں کی فیکس سنٹر پر جا کر سب کو ایک بار پھر سے فیلڈ میں کام کرنے کا طریقہ سمجھیں۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ کمشنر الائی اسدلودھی نے ٹا ئپ ڈی ہسپتال بنہ الا ئی میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلاکر انسداد پولیو مہم کا آغاز کیا اورہدایت پر عمل کرتے ہوئے ای پی آئی کوارڈینیٹر ڈاکٹرغلام اسحاق خان نے ٹرازٹ ٹیم کو وزٹ کیا۔

انسداد پولیو مہم پر معمور پولیو ٹیموں کو فراہم کی گئی سکیورٹی کی نگرانی ڈی پی او بٹگرام طارق محمود خان خود کر رہے ہیں۔ضلعی انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ پانچ روزہ پولیو قومی مہم کو کامیاب بنانے کیلئے محکمہ صحت کے عملہ کے ساتھ تعاون کریں اور پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچاو کے حفاظتی قطرے پلوانے میں اپنا اہم کردار ادا کریں۔

متعلقہ عنوان :