ملتان،پولیو کے قطرے پلانے سے انکار کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی ہدایت

منگل 24 مئی 2022 16:54

ملتان،پولیو کے قطرے پلانے سے انکار کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی ..
ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2022ء) ڈپٹی کمشنر طاہر وٹو نے کہا ہے کہ پولیو کے قطرے پلانے سے انکار کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کے روز ڈپٹی کمشنر آفس میں انسداد پولیو مہم کے سلسلے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل رضوان نذیر اور ضلعی انتظامیہ کے افسران بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے مزیدکہاکہ فیلڈ ٹیموں کو عوامی مقامات اور سکولز میں بھی کیمپ لگانے کی ہدایت کی گئی ہے عوام اپنے بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے بچانے کیلئے پولیو کے قطرے ضرور پلائیں۔اس موقع پر محکمہ صحت کی جانب سے تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔انہوں نے کہا کہ ضلع ملتان میں پولیو مہم بھرپور انداز میں جاری ہے۔9 لاکھ سے زائد کم سن بچوں کو محکمہ صحت کی ٹیمیں گھر گھر جاکر پولیو سے بچاو¿ کے قطرے پلارہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ نے پولیو ٹیموں کی سیکورٹی کے خصوصی انتظامات بھی کئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :