Live Updates

پی ٹی آئی کے رہنما اور قیادت جیلوں سے گھبرا رہے ہیں، منظور وسان

جیل تو سیاستدانوں کا دوسرہ گھر ہوتا ہے، پھر شیخ رشید اور دیگر گھروں سے کیوں بھاگ رہے ہیں رہنما پیپلزپارٹی

منگل 24 مئی 2022 16:54

پی ٹی آئی کے رہنما اور قیادت جیلوں سے گھبرا رہے ہیں، منظور وسان
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2022ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور مشیر زراعت منظور وسان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے رہنما اور قیادت جیلوں سے گھبرا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

منظور وسان نے موجودہ صورتحال پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ مجھے سمجھ نہیں آرہی ہے کہ پی ٹی آئی کے رہنما اور قیادت جیلوں سے گھبرا رہے ہیں، اگر اتنے بہادر ہیں تو پروٹیکٹ بیل کے پیچھے کیوں بھاگ رہے ہیں انہوں نے کہا کہ جیل تو سیاستدانوں کا دوسرہ گھر ہوتا ہے، پھر شیخ رشید اور دیگر گھروں سے کیوں بھاگ رہے ہیں مجھے پی ٹی آئی کی نئی منطق سمجھ نہیں آرہی کہ وہ جیلوں سے بھاگ رہے ہیں اور چھپ رہے ہیں۔

انہوںنے کہا کہ جیل تو شیخ رشید کی ہمیشہ محبوب رہی ہے پھر اچانک محبوب جیل سے گھبرانے کی منتطق سمجھ نہیں آئی، شیخ رشید نے تو جیل بھرو تحریک کا اعلان کیا تھا، پی ٹی آئی کی قیادت جیلوں سے ڈرتے ہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات