اس وقت ملک معاشی، سیاسی اور آئینی بحرانوں میں پھنسا ہوا ہے، ناصر حسین شاہ

پی ٹی آئی جانتی ہے جس حالت میں انہوں نے ملک چھوڑا ہے اب اسکی تعمیرِ نو کی ضرورت ہے،وزیر بلدیات سندھ

منگل 24 مئی 2022 16:54

اس وقت ملک معاشی، سیاسی اور آئینی بحرانوں میں پھنسا ہوا ہے، ناصر حسین ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2022ء) وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ اس وقت ملک معاشی، سیاسی اور آئینی بحرانوں میں پھنسا ہوا ہے۔سید ناصر حسین شاہ نے شاہ محمود قریشی اور اسد عمر کے بیان پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی جانتی ہے کہ جس حالت میں انہوں نے ملک چھوڑا ہے اب اسکی تعمیرِ نو کی ضرورت ہے، اس وقت ملک معاشی، سیاسی اور آئینی بحرانوں میں پھنسا ہوا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کا صدرِ مملکت آئینی کردار ادا کرنے کے بجائے آئین شکنی کرتا جا رہا ہے، اب جب آئی ایم ایف سے مذاکرات کامیاب ہو رہے ہیں تو پی ٹی آئی کو لانگ مارچ کی سوجھی۔انہوںنے کہا کہ جب اتحادی حکومت امریکا، سعودی عرب اور چین سے تعلقات بہتر کر رہے ہیں تو پی ٹی آئی کو لانگ مارچ کرنا ہے، یہ پارلیمنٹ کے بجائے روڈ راستوں پر سیاست کر کے انتشار اور افراتفری پھلانا چاہتے ہیں۔وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے مزید کہا پی ٹی آئی اسمبلی میں واپس آئے، اپنے دکھ درد ایون میں رکھے تو اس کا مداوا ہوگا۔