پٹ فیڈر کینال میں پانی آنے کے بعد ڈیرہ مراد جمالی واٹر سپلائیوں کے تالابوں کو بھرنے کا عمل تیزی سے شروع کردیا گیا

منگل 24 مئی 2022 16:56

ڈیرہ مراد جمالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2022ء) پٹ فیڈر کینال میں پانی آنے کے بعد ڈیرہ مراد جمالی واٹر سپلائیوں کے تالابوں کو بھرنے کا عمل تیزی سے شروع کردیا گیا ۔پٹ فیڈر کینال میں پانی آنے کے بعد محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ نصیرآباد کی جانب سے ڈیرہ مراد جمالی کے شرقی فیز 1،فیز 2،اور عربی کے واٹر سپلائیوں کے تالابوں کی بھرائی کا عمل جاری ہے ۔

صوبائی وزیر ریونیو میر سکندر خان عمرانی کی خصوصی ہدایت پر ایکسیئن پبلک ہیلتھ انجینئرنگ نصیرآباد محترمہ رضیہ سلطانہ موسیانی نے شرقی فیز 2,اور عربی واٹر سپلائی کے واٹر کورسز میں پانی کی مقدار کم چلنے پر اپنی نگرانی میں ایکسیوٹر مشین کے ذریعے صفائی کرادی۔ اس موقع پر ایکسیئن پبلک ہیلتھ انجینئرنگ نصیرآباد محترمہ رضیہ سلطانہ موسیانی نے کہا کہ پٹ فیڈر کینال میں پانی آنے کے دن سے ہی ان کی نگرانی میں پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کا عملہ مکمل طور پر متحرک ہے اور 24گھنٹے عوام کو پانی کی فراہمی کے لئے کوشاں ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ چند ٹیکنیکل اشوز کے اچانک آڑے آنے اور پائپ لائن چوک ہونے کے سبب عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ انہوں نے کہا کہ عوامی مشکلات کا ہمیں بخوبی اندازہ ہے محکمہ پبلک ہیلتھ کے عملے نے ہمیشہ عوام کو 24 گھنٹے اپنی سروسز فراہم کرتی رہی ہیں ٹیکنکل فالٹز کو دور کرکے تالابوں میں پانی کی بھرائی کا عمل شروع کرکے شہریوں کو پانی کی سپلائی شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :