غربت،مہنگائی ،بیروزگاری نے ملک کا دیوالیہ نکال دیا‘را ئوعابد علی واجد

منگل 24 مئی 2022 16:58

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2022ء) صدرفیلنگ ویلفیئر فائونڈیشن ، سابقہ آزاد امیدوار پی پی 183 را ئوعابد علی واجدنے کہاہے کہ غربت،مہنگائی ،بیروزگاری نے ملک کا دیوالیہ نکال دیا،سیا ستدان امیر سے امیر ترہو رہے ہیں غر یب آ دمی آ ج بھی دو وقت کی روٹی کیلئے دربدر ہو رہاہے، ٹیکس لگاکر عوام کے خون پسینے کی کمائی کو دونوں ہاتھوں سے لوٹاجارہا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ حکمرانوں کی غیر دانشمندانہ اقدامات اور قرضوں کی دلدل نے ملکی معیشت کو تباہی کے دھانے پر لاکھڑا کیاہے۔ملکی قرضوں کا کل حجم 122ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا ہے۔ڈنگ ٹپا کابینہ عوام کے مسائل کو حل کرنے میں سنجیدہ دکھائی نہیں دیتی۔محض عہدوں کی بندر بانٹ سے عوام کو ریلیف نہیں مل سکتا۔ عوام کا کوئی پرسان حال نہیں۔ انہو ں نے کہاکہ معیشت کی ترقی کیلئے قومی سطح پر تھنک ٹینک کا قیام ناگزیر ہوچکا،ایسی قومی پالیسی تیار کی جائے جس پر حکومتوں کی تبدیلی کے اثرات مرتب نہ ہواور حکومت سیاسی کھیل کھیلنے سے موقع نکال کر عوام اور پاکستان پر بھی توجہ دے۔