Live Updates

عمران خان نے ملک سے لوٹا کریسی کا ہمیشہ کیلئے خاتمہ کردیا‘نوید شر یف

منگل 24 مئی 2022 16:58

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2022ء) پاکستان تحریک ا نصا ف کے سنیئر مرکزی رہنمانوید شر یف نے کہا ہے کہ عمران خان نے ملک سے لوٹا کریسی کا ہمیشہ کیلئے خاتمہ کردیا،کپتان کی قیادت میں ملکی خوداری و خودمختاری کے تحفظ کی جدوجہد جاری ہے، فوج ہمارا فخر اور سرمایہ ہے،پوری قو ت کے سا تھ غلامی نامنظور تحریک میں قوم عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہو ں نے کہاکہ اپنی دولت بیرون ممالک منتقل کرنے والے ملکی معیشت درست کرنے کی بات کر کے قوم سے مذاق کر رہے ہیں موجودہ کرپٹ اتحادی حکومت میں شامل جماعتوں کی کرپٹ قیادت کا بال بال کرپشن میں ڈوبا اور سرمایہ بیرون ممالک پڑا ہے اگر انہیں ملکی معیشت کی فکر ہے تو سب سے پہلے اپنا سرمایہ ملک میں واپس لائیں اور یہاں سرمایہ کاری کریں اور لوٹی گئی قومی دولت واپس قومی خزانے میں جمع کرائیں ۔ انہو ں نے کہاکہ نام نہاد تجربہ کاروں نے پانچ ہفتوں میں ہی ملک و معیشت کو تباہی کے دھانے پہنچا دیا۔ روپے کی تاریخی گراوٹ سے ڈالر 200 کا ہندسہ کراس کر گیا ہے اور مہنگائی کا عفریت عوام سے دو وقت کی روٹی چھیننے کو ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات