حضور صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی محبت ہمارا ایمان ہے‘مو لانا علیم الد ین شاکر

ختم نبوت کا عقیدہ دین اسلام کی شہ رگ ہے ،نامو س ر سا لتؐ کا تحفظ ہر مسلمان کی ذمہ داری ہے

منگل 24 مئی 2022 17:02

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2022ء) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت لاہورکے ناظم اعلی مہتمم جامعہ فا طمة الزاہر ؓللبنات مو لانا علیم الد ین شاکر نے کہا ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی محبت ہمارا ایمان ہے،سب نظام نا کارہ ہیںحضور نبی کریم ؐ کے اسوہ حسنہ پر چل کر ہم دنیا و آخرت میں کامیاب ہو سکتے ہیں، ختم نبوت کا عقیدہ دین اسلام کی شہ رگ ہے نامو س ر سا لتؐ کا تحفظ ہر مسلمان کی ذمہ داری ہے۔

ان خیالا ت کا اظہار انہو ں نے جامع مسجد احمد علی لاہور ی اچھرہ میں در س قرآ ن میں خطا ب کر تے ہو ئے کیا۔

(جاری ہے)

انہو ں نے مزید کہاکہ امام الانبیاء حضور نبی پاکؐ ساری کائنات کے لیئے سراپا رحمت بن کر تشریف لائے ‘آپ ؐ سارے جہانوں کیلئے رحمة للعالمین بن کر تشریف لائے ،ہر صاحب ایمان کو اللہ تعالیٰ کا شکر گزار ہونا چاہیے کہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں حضور نبی کریمؐ کا اُمتی بنایا۔ انہو ں نے کہاکہ آپؐ کے ساتھ جتنی زیادہ محبت عشق اور جذبہ اطاعت ہوگا ‘وہ آدمی اتنا ہی زیادہ خوش نصیب ہوگا ۔پاکستان کے حکمران اپنی مغر بی آ قا ئو ں کی خو شنودی کیلئے 1973کے آئین کوختم کرنے کی ساز ش کر تے رہتے ہیں لیکن الحمد للہ پوری قوم جاگ رہی ہے وہ حکمران کو 1973کے آئین کو کسی طرح ختم نہیں کرنے دے گی۔

متعلقہ عنوان :