ضلع بٹگرام میں بھی انسداد پولیو مہم کا باقاعدہ افتتاح کردیاگیا

منگل 24 مئی 2022 17:12

ضلع بٹگرام میں بھی انسداد پولیو مہم کا باقاعدہ افتتاح کردیاگیا
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2022ء) ڈپٹی کمشنر بٹگرام اشفاق خان نے اس حوالے سے ہدایت دی کہ متعلقہ عملہ قطرے پلانے فنگر مارکینگ کرنے، خاص کر دروازے پر مارکنگ اور فیلڈ میں کام کرنے کا طریقہ وغیرہ صبح 7 بجے ٹیموں کی فیکس سنٹر پر جا کر سمجھے۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ کمشنر الائی اسدلودھی نے ٹا ئپ ڈی ہسپتال بنہ الا ئی میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلاکر انسداد پولیو مہم کا آغاز کر دیا۔

انسداد پولیو مہم پر معمور پولیو ٹیموں کو فراہم کی گئی سیکیورٹی کی نگرانی ڈی پی او بٹگرام طارق محمود خان خود کر رہے ہیں اورتمام لوگوں سے گزارش کی گئی ہے کہ وہ اس پانچ روزہ پولیو قومی مہم7میں محکمہ صحت کے عملے کے ساتھ تعاون کریں اور پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچائوکے حفاظتی قطرے پلوانے میں اپنا اہم کردار ادا کریں۔

متعلقہ عنوان :