آوارہ کتوں کے کاٹنے سے انسانی زندگی کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے، ڈپٹی کمشنروہاڑی

منگل 24 مئی 2022 17:12

وہاڑی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2022ء) ڈپٹی کمشنروہاڑی میاں محمد رفیق احسن نے کہا ہے کہ آوارہ کتے لوگوں اور خصو صاً بچوں کیلئے نقصان کا باعث بنتے ہیں اس لئے آوارہ کتوں کو کنٹرول کرنا ضروری ہے آوارہ کتوں کے کاٹنے سے انسانی زندگی کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے انسانی زندگی کا تحفظ اولین ترجیح ہے جس کیلئے آوارہ کتوں کی روک تھام انتہائی ضروری ہے متعلقہ محکمے متحرک ہو کر کام کریں اور آوارہ کتوں سے لوگوں کو بچائیں۔

انہوں نے ان خیالات کااظہار اپنے آفس میں آوارہ کتوں کی روک تھام کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اے ڈی سی ریونیو سیف اللہ ساجد، اے ڈی سی جنرل خالد محمود گیلانی، اے سی وہاڑی سید وسیم حسن، اے سی بوریوالا بلاول علی، اے سی میلسی غلام مصطفی، سی او یونٹ وہاڑی ڈسٹرکٹ کونسل راؤ نعیم خالد، سی او یونٹ بوریوالا اکرم واہلہ اور دیگر افسران موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر میاں محمد رفیق احسن نے مزید کہا کہ انسداد کتا مہم کیلئے ٹیموں کی تعداد میں اضافہ کیا جائے اور ڈسٹرکٹ کونسل اور میونسپل کمیٹیز اپنی اپنی حدود کے اندر کتوں کوکنٹرول کرنے کے کام کو تیز کریں سینٹری انسپکٹرز اور دیگر عملہ کو اس کام میں لگایا جائے تاکہ آوارہ کتوں کو جلد کنٹرول کیا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :