واسا سکیموں کی سست روی پر کمشنر ملتان کا اظہار برہمی، نامکمل منصوبوں کی فوری تکمیل کا حک

منگل 24 مئی 2022 17:12

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2022ء) کمشنرملتان ڈویژن عامرخٹک نےواساکونامکمل منصوبوں کی فوری تکمیل کا حکم دیتے ہوئے کہا ہےکہ منظورآباد چوک پر سیوریج کی نکاسی کا عارضی انتظام ٹریفک مسائل کا سبب بن رہاہے۔چوک پر زیر زمین لائن ڈال کر 2 دن میں مستقل انتظام کیا جائے۔ کمشنرنے سست روی کا شکار سکیموں پر برہمی کا اظہارکرتے ہوئےکام کی رفتار بڑھانے کا حکم دیا۔

ان خیالات کا اظہارانہوں نے شہریوں کی شکایت پرواسا سکیموں کا دورہ کرتے ہو ئے کیا۔کمشنرعامر خٹک نے ٹی بی ہسپتال روڈ کی مرمت و بحال کیلئے 2 مہینوں کی ڈیڈ لائن دیتے ہوئے کہا کہ واسا سیوریج منصوبوں پر کام کی رفتار بڑھا کر شہریوں کی مشکلات ختم کرے۔شہرمیں سیوریج کے مسائل ترجیحی بنیادوں پرحل کرنا ناگزیر ہے۔

(جاری ہے)

تعمیراتی کام کےدوران ٹریفک مینجمنٹ،سائن بورڈز کا خاص خیال رکھا جائے۔

کمشنرعامر خٹک نے طارق روڈ، نواب پور روڈ کا دورہ کرتے ہوئے کہا کہ واسا اپنی تمام سکیموں پر پانی کا چھڑکاؤ یقینی بنائےاورزیرتکمیل سکیموں میں مقامی افراد کو آن بورڈ لیا جائے تاکہ انہیں سکیموں کی تکمیل میں تاخیر کی وجوہات وغیرہ معلوم ہو سکیں۔انہوں نے نواب روڈ پر کام کی رفتار بڑھانے کا حکم دیا۔اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر محمود، ایم ڈی واسا قیصر سلیم اور متعلقہ افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔

متعلقہ عنوان :