یو اے ای سلنڈر دھماکہ، دو افراد ہلاک، متعدد زخمی

DW ڈی ڈبلیو منگل 24 مئی 2022 17:40

یو اے ای سلنڈر دھماکہ، دو افراد ہلاک، متعدد زخمی

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 24 مئی 2022ء) پولیس کے مطابق پیر کے روز ہونیوالے دھماکے کے نتیجے میں بھڑکنے والی آگ سے چھ قریبی عمارتیں اور متعدد دوکانیں بھی جھلس گئی تھیں۔

محمکہ پولیس کی ایک ٹویٹ کے مطابق،'' ابتدائی اطلاعات کے مطابق 64 افراد کومعمولی زخم آئے ہیں جبکہ 56 دیگر افراد بھی زخمی ہوئے اور دو افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

‘‘

پولیس کے مطابق پیر کے روز ہونیوالے دھماکے کے نتیجے میں بھڑکنے والی آگ سے چھ قریبی عمارتیں اور متعدد دوکانیں بھی جھلس گئی تھیں۔

چار متاثرہ عمارتوں میں سے تمام لوگوں کو با حفاطت باہر نکال لیا گیا ہے اور ان کو عارضی طور پر دوسری جگہوں پر رہائش مہیا کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔ ان افراد کو عمارتوں کے مکمل محفو‌‌ظ تصور کیے جانے کے بعد ہی وہاں لوٹنے کی اجازت دی جائے گی۔

(جاری ہے)

ایک عینی شاہد نے مقامی اخبار 'دی نیشنل‘ کو بتایا کہ اس نے دوپہر کھانے کے وقت دو دھماکوں کی آواز یں سنیں۔ اس عینی شاہد کے مطابق، '' دھماکے کی پہلی آواز ہلکی تھی اور لوگوں نے آگ بجھانے والے عملے اور پولیس کو فون کرنا شروع کر دیے۔ اس کے بعد جلد ہی بڑا دھماکہ ہو گیا اس کی آواز خاصی اونچی تھی جس سے گھروں کی کھڑکیاں ہل گئیں اور بعض دفاتر میں کھڑکیوں کےشیشے بھی ٹوٹ گئے۔

‘‘

حکام نے اس دھماکے کے پیچھے کسی بھی تخریبی کاروائی کا عندیہ نہیں دیا ہے۔ البتہ یمن کے حوثی باغیوں کی طرف سے سترہ جنوری کو ابو ظہبی میں ایک ڈرون اور میزائل حملے میں آئل ٹینکر پر کام کرنے والے تین کارکنوں کی ہلاکت کے بعد سے متحدہ عرب امارات ہائی الرٹ پر ہے۔ یو اے ای سن 2015 سے یمن میں سعودی باغیوں کے خلاف لڑنے والے سعودی فوجی اتحاد کا حصہ ہے۔

ش ر / ب ج (اے ایف پی)