وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس‘سابقہ حکومت کی جانب سے سمندرپار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے سے متعلق قانون کی منسوخی

َالیکشن کمیشن سمندر پار پاکستانیوں کے لیے ضمنی انتخابات میں ووٹ ڈالنے اور الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے لیے پائلٹ پراجیکٹ کا اجراءکرے ‘نتائج کی رپورٹ پارلیمان میں پیش کی جائے گی جس کے بعد فیصلہ کیا جائے گا کے سمندر پار پاکستانیوں کے لیے ووٹنگ کا طریقہ کار قابل عمل ہے یا نہیں.وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 24 مئی 2022 17:45

وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس‘سابقہ حکومت ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-ا نٹرنیشنل پریس ایجنسی۔24 مئی ۔2022 ) وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج منعقد ہوا اجلاس میں وفاقی وزارت داخلہ نے کابینہ کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے احکامات کے مطابق جبری گمشدگیوں کے حوالے سے بریفنگ دی کابینہ کو بتایا گیا کے جبری گمشدگیوں کے حوالے سے کابینہ کی خصوصی کمیٹی تشکیل دی جا چکی ہے جو ان گمشدگیوں کی وجوہات اور گمشدہ افراد کی تلاش کے لیے کام کرتی ہے.

وزارت داخلہ نے بتایا کہ تعزیرات پاکستان 1860 کے قوانین میں ترامیم کا بل قومی اسمبلی میں پیش کیا جا چکا ہے جس میں جبری گمشدگی میں ملوث عناصر کے لیے سخت سزائیں تجویز کی گئی ہیں اس وقت ترامیمی بل سینیٹ کی قائمہ کمیٹی میں زیر غور ہے.

(جاری ہے)

کابینہ اراکین نے اظہار کیا کہ جبری گمشدگیوں کا مسئلہ آئینی لحاظ سے سنگین نوعیت کا ہے جس کے لیے عملی اقدامات لینے ضرورت ہے تمام شراکت داروں سے مل کر اس کا مستقل حل تلاش کرنا چاہئیے وزیراعظم نے کہا کہ جبری گمشدگیاں ایک سنجیدہ مسئلہ ہے جس کی وجہ سے لاقانونیت کی فضا پیدا ہوتی ہے.

کابینہ نے وزیرقانون کی سربراہی میں خصوصی کمیٹی تشکیل دینے کی منظوری دی جس میں تمام سیاسی پارٹیوں کے کابینہ اراکین شامل ہوں گے یہ کمیٹی تمام متعلقہ ماہرین اور اداروں سے مشاورت کرے گی. کابینہ نے وزارت ریلوے کی سفارش پر ”ریلولے اسٹیٹ ڈویلپمنٹ اینڈ مارکیٹنگ کمپنی“(REDAMCO) کو بحال کرنے کی منظوری دی گئی REDAMCOوزارت ریلوے کے تحت کام کرنے والی سرکاری کمپنی ہے جس کو سابقہ حکومت نے تحلیل کر دیا تھا یہ کمپنی پاکستان ریلوے کی اضافی اراضی کو منافع بخش سرگرمیوں کی خاطر زیر استعمال لانے کے لیے کام کرتی تھی جس کی وجہ سے پاکستان ریلوے کی محصولات میں اضافہ ممکن ہوا تھا اور جمع شدہ محصولات پاکستان ریلوے کے ملازمین کی تنخواہوں ، پنشن اور ریلوے کے ترقیاتی منصوبوں پر صرف ہوتا تھا کابینہ کی منظوری کے بعد اب اس کمپنی کو بحال کر دیا گیا ہے.

کابینہ نے کمیٹی برائے قانونی اصلاحات کے مورخہ 19 اور 25 مئی 2022 کو منعقدہ اجلاسوں میں لیے گئے فیصلوں کی توثیق کی جن میں کابینہ کمیٹی برائے قانونی اصلاحات (CCLC)کے فیصلے‘ Chartered Accountants Bye-Laws 1983 میں ترامیم‘ قومی صنعتی روابط کمیشن (NIRC) میں چیئرمین اور ممبران کی تعیناتی رولز 2022 کی منظوری‘ الیکشن ترامیمی بل 2022 کی منظوری‘ بل قومی اسمبلی میں پیش کرنے کی بھی منظوری شامل ہے.

کابینہ نے سمندرپارپاکستانیوں کو ملک کا قیمتی اثاثہ قراردیتے ہوئے کہا کہ ان کو انتخابات کے عمل میں شامل کرنا ضروری ہے اس ضمن میں سابقہ حکومت نے الیکشن کمیشن کو اعتماد میں لیے بغیر قانون سازی کی الیکشن کمیشن کی الیکٹرانک ووٹنگ اور سمندر پارپاکستانیوں کو حق رائے دہی دینے کے حوالے سے رپورٹ پر غور کیا جانا چاہیے الیکٹرانک ووٹنگ مشین اورسمندرپار پاکستانیوں کے لیے ووٹنگ کے طریقہ کار کو پہلے پائلٹ پراجیکٹ کے طورپر جانچنا ضروری ہے.

َ الیکشن کمیشن سمندر پار پاکستانیوں کے لیے ضمنی انتخابات میں ووٹ ڈالنے کے لیے پائلٹ پراجیکٹ کا اجراءکرے پائلٹ پراجیکٹ کے نتائج کی رپورٹ پارلیمان میں پیش کی جائے گی جس کے بعد فیصلہ کیا جائے گا کے سمندر پار پاکستانیوں کے لیے ووٹنگ کا طریقہ کار قابل عمل ہے یا نہیں الیکشن کمیشن ضمنی انتخابات میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین اور بائیو میٹرک تصدیق کے لیے پائلٹ پراجیکٹ کا اجراءکرے پائلٹ پراجیکٹ کے نتائج کی رپورٹ پارلیمان میں پیش کی جائے گی جس کے بعد فیصلہ کیا جائے گا کے الیکٹرانک ووٹنگ مشین اور بائیو میٹرک تصدیق کا طریقہ کار قابل عمل ہے یا نہیں.

کابینہ نے وزارت بحری امور کی سفارش پر کراچی پورٹ ٹرسٹ کے موجودہ چیئرمین نادرممتاز کی ڈیپوٹیشن پر تعیناتی کو منسوخ کرنے کی منظوری دی اورڈائریکٹر جنرل پورٹس اینڈ شپنگ کوعارضی طورپر اضافی چارج تفویض کرنے کی منظوری دی نیا چیئرمین مسابقتی طریقہ کار کے بعد تعینات کیا جائے گا کابینہ نے وزیر اعظم کی طرف سے صدر پاکستان کو گورنر پنجاب تعینات کرنے کی ایڈوائس کی توثیق کی کابینہ نے وزیر اعظم کی طرف سے صدر پاکستان کو دیگر امور پر دی جانے والی ایڈوائسزپر تفصیلی بحث کی.