} نوشکی میں بلدیاتی انتخابات کو پر امن بنانے کیلئے جائزہ اجلاس

ش*سیاسی جماعت اور تمم اسٹیک ہولڈرز کی تعاون سے ہی پرامن شفاف الیکشن ممکن ہے , ووٹرز اسٹاف امیدواروں اور عوام کی تحفظ اولین زمہ داری ، دوران پولنگ غیر ضروری اور بلاوجہ مداخلت برداشت نہیں کرینگے، ڈی سی

منگل 24 مئی 2022 19:55

:نوشکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مئی2022ء) ضلع نوشکی میں پرامن بلدیاتی انتخابات کی انعقاد کے سلسلے میں ایک اجلاس ڈپٹی کمشنر ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر محمد نعیم گچکی کی صدارت میں منعقد ہوا اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر جہانزیب شیخ ایس پی عبدالصبور ریٹرننگ آفیسر محمد علی بادینی بی این پی کے سنٹرل کمیٹی کے رکن میر خورشید جمالدینی بی اے پی کے میر اورنگذیب جمالدینی جے یو آئی کے مولانا منظور احمد مینگل عبداللہ گورگیج عبدالصمد مینگل پیپلز پارٹی کے ابراہیم بلوچ جماعت اسلامی کے مطیع الرحمان مینگل نیشنل پارٹی کے خان جان بلوچ و دیگر نے شرکت کی Kاجلاس میں بلدیاتی الیکشن کی تیاریوں پرامن انعقاد امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا شرکا نے پرامن و جمہوری شفاف الیکشن کے لیئے مختلف تجاویز پیش کئیے جن میں ضلع کے حساس پولنگ اسٹیشن پر غیر جانبدار اسٹاف کی تعیناتی انتظامیہ کی غیر جانبداری امن و امان کو برقرار رکھنے کے لئیے اقدامات اسلحہ کی نمائش پر پابندی گاڈیوں کی سیاہ شیشے ختم کرنا دفعہ 144 کا نفاز ٹیچنگ ہسپتال میں ایمرجنسی کا نفاز اور ڈاکٹرز کو ڈیوٹی کا پابند بنانا اسپتال کو اضافی سیکورٹی دینا کنٹرول روم کا قیام کلی جمالدینی میں روداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے امیدواروں کو بلا مقابلہ منتخب کروانے کی کوشش جمالدینی میں قبائلی تنازعہ کے دونوں فریقین سے پرامن رہنے کی ضمانت لینا و دیگر تجاویز شامل تھے اس موقع پر ڈپٹی کمشنر و ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر محمد نعیم گچکی نے شرکا کو بتایا نوشکی میں پرامن الیکشن کا انعقاد ہم سب کی زمہ داری ہے سیاسی جماعت اور تمم اسٹیک ہولڈرز کی تعاون سے ہی پرامن شفاف الیکشن ممکن ہے حکومت و الیکشن کمیشن بلدیاتی الیکشن کے بارے تمام تیاریاں مکمل کر لی ہے ووٹرز اسٹاف امیدواروں اور عوام کی تحفظ اولین زمہ داری ہے بدامنی اور پولنگ کے دوران غیر ضروری اور بلاوجہ مداخلت کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا اس مقصد کے لیئے تمام ضروری اقدامات کیئے جا رہے ہیں سیاسی جماعتوں کو چاہیئے کہ وہ بھی اپنی زمی داریوں کا احساس کرت ہوئے حکومت کا ساتھ دیں تاکہ پرامن و شفاف الیکشن کا انعقاد ممکن ہو سیاسی جماعتوں کی تجاویز پر مکنل عملدرامد یقینی بنائی جائیگی ۔