ّژوب، حکام کا شیرانی کے جنگلات میں لگی آگ بجھانے کے لئے لگائے گئے امدادی کیمپ کا دورہ

منگل 24 مئی 2022 19:55

۵ژوب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مئی2022ء) کمشنر ژوب ڈویژن بشیر خان بازئی، سیکرٹری جنگلات دوستین جمالدینی ،ڈپٹی کمشنر ضلع شیرانی اعجاز احمد جعفر اور دیگر متعلقہ آفسران نے ضلع شیرانی میں چلغوزے اور زیتون کے جنگلات میں لگی آگ بجھانے کے لئے لگائے گئے امدادی کیمپ کا دورہ کیا اور جاری امدادی سرگرمیوں کا جا ئزہ لیا اس موقع پر مختلف محکموں کے آفسران نے اہلکاروں کی تعداد ،امدادی سامان کی تفصیل اور کئے اقدامات کے بارے آگاہ کیا کمشنر ژوب ڈویژن بشیر خان بازئی نے کہا کہ ضلع شیرانی میں چلغوزے اور زیتون کے نہایت قیمتی جنگلات ہیں جنہیں آگ سے بہت نقصان پہنچا ہے جس میں جانی نقصان سمیت بہت زیادہ مالی ،جانوروں اور جنگلی حیا ت کا نقصان بھی ہوا ہے تاہم حکومت اپنے وسائل کے مطابق ہرممکن مدد کررہی ہے دو ملکی اور ایک ایرانی طیارے کے علاوہ بڑی تعداد میں سرکاری مشینری بھی اور افرادی قوت بھی اس آپریشن میں مصروف عمل ہیں متاثرین میں امدادی سامان کمبل ٹینٹ چار پائی وغیرہ تقسیم کر رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

سڑک بنانے کئے بلڈوزر کا کام کر رہاہے انہوں نے کہا کہ آگ تو بجھ گیا ہے تاہم آپریشن جاری رہیگا اور آگ پھیلنے کی بڑی وجہ انگارے ہیں جن کوختم کرنا ہوگا۔

متعلقہ عنوان :