Yسانگلہ ہل!یوم تکبیرجوش وجزبے سے منایاجائے گا

ؒچوہدری برجیس طاہرایم این اے کے ڈیرہ پرجلسہ وتقریب منعقدہوگی،ایم این اے اورمیاں اعجازحسین بھٹی ایم پی اے خطاب کرینگے

منگل 24 مئی 2022 20:25

( سانگلہ ہل(آن لائن) پاکستان مسلم لیگ(ن)کے زیراہتمام 28مئی یوم تکبیر جوش وجزبے سے منایاجائے گا چوہدری محمد برجیس طاہرایم این اے کے ڈیرہ پر28مئی 2022صبح نوبجی9پروقارتقریب اورجلسہ منعقدہوگا جس میں حلقہ بھرسے ورکرزکارکن اورشہری شرکت کرینگیچوہدری برجیس طاہرایم این اورمیاں اعجازحسین بھٹی ایم پی اے یوم تکبیرکی مناسبت سے خطاب کرینگے وہ میاں نوازشریف کی جرات اوربہادری پربھارت کے مقابلہ میں دھماکے کرنے پر خراج تحسین پیش کرینگے بعدازاں سوئی گیس واپڈااوردیگراداروں کے متعلق شہریوں کی شکایات کے ازالہ کے لئے اداروں کے آفیسران کوموقع پرہدایات جاری کرینگے۔

(جاری ہے)

اس موقع پرتمام اداروں کیسربراہان ڈیرہ پرعوامی شکایات کے حل کے لئے موجودہونگی