صوبائی حکومت کی طرف سے سندھ بھر میں44 کے نفاذ کی سخت مذمت کرتے ہیں، ڈاکٹرقادرمگسی

یہ غیر جمہوری اور آمرانہ فیصلہ ہے جمہوریت کی علمبرادر پیپلز پارٹی نے آمریت کے دور کی یاد تازہ کردی ہے،چیئرمین سندھ ترقی پسندپارٹی

منگل 24 مئی 2022 21:25

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2022ء) سندھ ترقی پسند پارٹی کے چیئرمین ڈاکٹر قادر مگسی نے صوبائی حکومت کی طرف سے سندھ بھر میں44 کے نفاذ کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ یہ غیر جمہوری اور آمرانہ فیصلہ ہے جمہوریت کی علمبرادر پیپلز پارٹی نے آمریت کے دور کی یاد تازہ کردی ہے، انہوںنے کہاکہ اس وقت 144کا نفاذ پیپلزپارٹی نے بلدیاتی انتخابات میں مخالفین کی مہم کو روکنے کے لئے کیا ہے، انہوںنے کہاکہ ہر سیاسی جماعت کو یہ حق ہے کہ وہ اپنے کارنر میٹنگ، جلسے جلوس کرکے عوام تک اپنا انتخابی منشور پہنچائے لیکن پی پی کا یہ نادر شاہی حکم سیاسی سرگرمیوں پر پابندی اور انتخابی مہم کو ناکام بنانے کے سوائے کچھ بھی نہیں ہے، انہوںنے کہاکہ پی پی ماضی کے آمروں کے نقشے قدم پر چل رہی ہے، انہوں نے کہاکہ ہم اس غیر جمہوری عمل کی سخت مذمت کرتے ہیں۔