بیرون ملک پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دیا جاتا ہے نہ ہی اسمبلیوں میں نشستیں،نورعالم

۵بیرون ملک پاکستانی جن کے پاس صرف پاکستانی پاسپورٹ ہیں ان کو ووٹ کا حق دیا جائے،قومی اسمبلی میں اظہار خیال

منگل 24 مئی 2022 21:40

بیرون ملک پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دیا جاتا ہے نہ ہی اسمبلیوں میں نشستیں،نورعالم
 اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مئی2022ء) قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران رکن قومی اسمبلی نورعالم خان نے کہا ہے کہ بیرون ملک پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دیا جاتا ہے نہ ہی اسمبلیوں میں نشستیں دی جاتی ہیں قومی اسمبلی سینیٹ میں دودو صوبائی اسمبلیوں میں ایک ایک سیٹ دینے کا بل پیش کرتا ہوں,بیرون ملک پاکستانی جن کے پاس صرف پاکستانی پاسپورٹ ہیں ان کو ووٹ کا حق دیا جائے اس پر وفاقی وزیر پارلیمانی امور مرتضی جاوید عباسی نے کہا کہ سال دوہزار سترہ میں بھی ایسا ہی بل لایا گیا تھا دوہزار سترہ میں الیکشن کمیشن میں پائلٹ پراجیکٹ کرنے کا کہا گیا تھاحکومت آئین میں ترمیم کے اس بل کی مخالفت نہیں کرتی۔