قومی اسمبلی نے سرکاری محکموں میں تقرریوں کے لئے عمر کی بالائی حد میں اضافہ کرنے سے متعلق اقدامات کی قرارداد منظور کرلی

منگل 24 مئی 2022 21:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2022ء) قومی اسمبلی نے سرکاری محکموں میں تقرریوں کے لئے عمر کی بالائی حد میں اضافہ کرنے سے متعلق اقدامات کی قرارداد منظور کرلی ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی آغا رفیع اللہ نے قومی اسمبلی میں قرارداد پیش کی کہ اس ایوان کی رائے ہے کہ حکومت سرکاری محکموں میں تقرریوں کے لئے عمر کی بالائی حد میں اضافہ کرنے کے لئے فوری اقدامات کرے۔ ایوان قرارداد کی منظوری دے دی۔