}کوئٹہ ،شہر میں پانی کی قلت شدت اختیار کرگئی، عوام سراپا احتجاج

ہزارہ قوم کے افراد کا خواتین اور بچوں کے ہمراہ باچا چوک پر دھرنا، مظاہرین کی ایم ڈی واسا اور صوبائی حکومت کیخلاف شدید نعرے بازی

منگل 24 مئی 2022 22:20

۸ کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مئی2022ء) شہر میں پانی کی قلت شدت اختیار کرگئی، عوام سراپا احتجاج، ہزارہ قوم سے تعلق رکھنے والے افراد کا خواتین اور بچوں کے ہمراہ باچا چوک پر دھرنہ۔ مظاہرین نے ایم ڈی واسا اور صوبائی حکومت کیخلاف شدید نعرے بازی بھی کی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پانی کی قلت کیخلاف ہزارہ قوم سے تعلق رکھنے والے افراد کا خواتین اور بچوں کے ہمراہ علمدار روڈ میں احتجاجی مظاہرہ سابق کونسلر کربلائی عباس، سماجی ورکر ڈاکٹر رمضان ہزارہ و دیگر افراد کی قیادت میں ریلی کی صورت میں باچا خان چوک پہنچے جہاں مظاہرین دھرنے پہ بیٹھ گئے۔

اس موقع پر ہزارہ سیاسی کارکنان کے رہنما محمد طاہر خان ہزارہ، اتحاد تاجران بلوچستان کے ترجمان کاشف حیدری، غلام حسین سابق صدر پاکستان پیپلز پارٹی، طالب حسین ہزارہ، مبارک علی ہزارہ، و دیگر افراد موجود تھے۔

(جاری ہے)

مظاہرین کا کہنا تھا اگر پانی بحال نہ کیا گیا تو دھرنے کی صورت میں وزیراعلی ہاوس کا گھیراو کرینگے۔ جس پر پولیس کی بھاری نفری نے مظاہرین کو باچا خان چوک سے وزیراعلی ہاوس کی طرف جانے سے روک دیا۔

مظاہرین کا دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ 2 دن سے خواتین کیساتھ سراپا احتجاج ہے مگر حکام بالا نے خواتین اور بچوں سے مذاکرات کرنے کی زحمت نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ عوام پیچھلے 12 دنوں سے پانی کیلئے زلیل و خوار ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت واسا اور واپڈا کا مسئلہ حل کرکے ٹیوب ویلز کی بجلی بحال کریں تا کہ عوام کو پانی کے مسئلے سے چھٹکارا مل سکے۔