دریائوں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کی صورتحال

بدھ 25 مئی 2022 10:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2022ء) واپڈا کی جانب سے بدھ کو جار ی دریائوں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد واخراج کے اعداد وشمار کی یومیہ رپورٹ کےمطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 60900 کیوسک اور اخراج 60100 کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد24200 کیوسک اور اخراج24200 کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پرپانی کی آمد22400 کیوسک اور اخراج 33900 کیوسک، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 23000 کیوسک اور اخراج 13000 کیوسک ہے۔

(جاری ہے)

تربیلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1398 فٹ،ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1398.00 فٹ،ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550 فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 0.000 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1080.40 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242 فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 0.145 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ،بیراج میں پانی کی موجودہ سطح 640.20 فٹ، بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 0.027 ملین ایکڑ فٹ ہے۔

متعلقہ عنوان :