افغانستان متحدہ عرب امارات سے ملکی ہوائی اڈوں کو فعال کرنے سے متعلق معاہدہ کرے گا، ملا عبدالغنی برادر

بدھ 25 مئی 2022 11:59

افغانستان    متحدہ عرب امارات   سے ملکی ہوائی اڈوں  کو فعال  کرنے سے متعلق ..
کابل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2022ء) افغانستان کے فرسٹ ڈپٹی وزیر اعظم ملا عبدالغنی برادر نے کہا ہے کہ افغانستان کی عبوری حکومت متحدہ عرب امارات کے ساتھ ملکی ہوئی اڈوں کو فعال کرنے سے متعلق معاہدہ کریں گی۔

(جاری ہے)

برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے فرسٹ ڈپٹی وزیر اعظم ملا عبدالغنی برادر نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ متحدہ عرب امارات، ترکی اور قطر کے ساتھ کئی ماہ تک بات چیت کے بعد ان کی انتظامیہ متحدہ عرب امارات کے ساتھ ایئرپورٹ گراؤنڈ ہینڈلنگ معاہدے کی تجدید کر رہی ہے۔

تاہم فوری طور پر یہ واضح نہیں کیا گیا کہ یہ معاہدہ موجودہ انتظامات سے بالاتر ہے یا اس میں ہوائی اڈے کی سکیورٹی بھی شامل ہے۔ دوسری جانب متحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ نے فوری طور پر تبصرہ کی درخواست کا جواب نہیں دیا۔