قبلہ اول اور مقدس مقامات کا ہرقیمت پر دفاع کریں گے، مزاحمتی اتحاد

ْیہودیوں کو مسجد اقصی کے اندرمذہبی رسومات کی ادائیگی کی اجازت دینا خطرناک پیش رفت ہے،بیان

بدھ 25 مئی 2022 12:02

قبلہ اول اور مقدس مقامات کا ہرقیمت پر دفاع کریں گے، مزاحمتی اتحاد
غزہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مئی2022ء) فلسطینی مزاحمتی تنظیموں نے کہا ہے کہ بیت المقدس میں جاری اسرائیلی ریاستی جرائم پرگہری نظر ہے اور ہم صہیونی ریاست کے جرائم کے مقابلے کے لیے ہرممکن اقدامات کریں گے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق انہوں نے بیان میں کہا کہ اسرائیلی حکومت کی طرف سے انتہا پسند یہودیوں کو مسجد اقصی کے اندر تلمودی تعلیمات کے مطابق مذہبی رسومات کی ادائیگی کی اجازت دینا خطرناک پیش رفت، ہمارے بنیادی اصولوں، اقدار اور مسلم امہ کے مذہبی جذبات کو مشتعل کرنے کی سوچی سمجھی کوشش ہے۔

گذشتہ روز غزہ میں فلسطینی مزاحمتی قوتوں کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں فلسطین کی تازہ ترین صورت حال کا جائزہ لیا گیا۔انہوں نے خبردار کیا کہ یہودی انتہا پسند تنظیموں کی طرف سے قبلہ اول پر دھاووں اور گنبد صخرہ کو مسمار کرکے اس کی جگہ مزعومہ ہیکل سلیمانی کی تعمیر کا کوئی بھی اشتعال انگیز اقدام آتش فشاں بن کر پھٹے گا۔ اس کے نتیجے میں فلسطین، پوری مسلم دنیا اور عرب ممالک میں ایسا رد عمل آئے گا جس سے صہیونی ریاست میں زلزلہ برپا ہوجائے گا۔