قطرمیں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں 13.7 فیصداضافہ ریکارڈ

بدھ 25 مئی 2022 12:48

قطرمیں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں   13.7 فیصداضافہ ریکارڈ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2022ء) قطرمیں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں جاری مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 13.7 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔

(جاری ہے)

سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لےکراپریل 2022 تک کی مدت میں قطرمیں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 855.6 ملین ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 13.7 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں قطرمیں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 752.8 ملین ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیاتھا۔

اپریل 2022 میں قطرسے ترسیلات زرکاحجم 103.7 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاجومارچ میں 104.6 ملین ڈالراورگزشتہ سال اپریل میں 85.8 ملین ڈالرتھا۔جاری مالی سال کے دوران سمندر پار پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں مجموعی طورپر7.6 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔