بغداد ایئرپورٹ میں فوجی اڈے پر ڈرون طیارے کا حملہ

ہوائی اڈے کے اطراف خطرے کے سائرن بجائے گئے اور فضائی دفاعی نظام فعال کردیاگیا،عرب ٹی وی

بدھ 25 مئی 2022 12:53

بغداد ایئرپورٹ میں فوجی اڈے پر ڈرون طیارے کا حملہ
بغداد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مئی2022ء) عراق میں دارالحکومت بغداد کے بین الاقوامی ہوائی کے اندر واقع عسکری فضائی اڈے کے نزدیک ڈرون طیارے کا دھماکا ہوا۔ یہ بات عرب ٹی وی نے بتائی،اس موقع پر ہوائی اڈے کے اطراف خطرے کے سائرن بجائے گئے اور فضائی دفاعی نظام فعال ہو گیا۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ ڈرون طیارے ماضی میں بھی بغداد کے بین الاقوامی ہوائی اڈے میں واقع وکٹوریا فوجی اڈے کو نشانہ بنا چکے ہیں۔

اس اڈے میں امریکی فورسز سمیت بین الاقوامی افواج اور عراقی فوج بھی موجود ہوتی ہے۔گذشتہ مہینوں کے دوران میں راکٹ حملوں کے ذریعے بارہا ان فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا گیا جہاں امریکی افواج موجود ہیں۔ امریکا اکثر یہ الزام عائد کرتا ہے کہ ان حملوں کے پیچھے ایران نواز عراقی مسلح گروہوں کا ہاتھ ہے۔