ایران کے ساتھ مذاکرات میں کچھ پیش رفت ہوئی ہی: سعودی وزیرخارجہ

لبنان میں منعقدہ حالیہ پارلیمانی انتخابات ایک مثبت قدم ہوسکتے ہیں لیکن ابھی یہ کہنا قبل از وقت ہوگا،خطاب

بدھ 25 مئی 2022 12:53

ایران کے ساتھ مذاکرات میں کچھ پیش رفت ہوئی ہی: سعودی وزیرخارجہ
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مئی2022ء) سعودی عرب کے وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ (اب تک)بات چیت میں کچھ پیش رفت ہوئی ہے لیکن یہ کافی نہیں ہے اور مملکت نے تہران کی جانب ہاتھ بڑھایا ہوا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق وہ ڈیووس میں عالمی اقتصادی فورم میں ایک پینل میں خطاب کررہے تھے۔انھوں نے کہا کہ لبنان میں منعقدہ حالیہ پارلیمانی انتخابات ایک مثبت قدم ہوسکتے ہیں لیکن ابھی یہ کہنا قبل از وقت ہوگا۔

انھوں نے کہا کہ ہم ایران میں اپنے ہمسایوں کی حوصلہ افزائی کرتے رہتے ہیں کہ وہ اس بات پرزوردیں کہ ہمارے خطے میں ایک انتہائی اہم سمندری تبدیلی کیا ہوسکتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ خطے میں تعاون کا ایک نیا دور سب کے لیے فوائد مہیا کرسکتا ہے۔

(جاری ہے)

شہزادہ فیصل نے کہا کہاگر ممکنہ طور پرکوئی معاہدہ طے پا جاتا ہے تو یہ ایک اچھی بات ہوگی، البتہ اگریہ ایک اچھا معاہدہ ہوتاہے تو۔

انھوں نے الریاض کے اس مقف کا اعادہ کیا کہ تہران کی علاقائی سرگرمیوں پر توجہ دی جانا چاہیے۔یہ پوچھے جانے پرکہ کیا الریاض لبنان میں منعقدہ حالیہ پارلیمانی انتخابات سے خوش ہے جن میں ایران کی حمایت یافتہ حزب اللہ اوراس کے اتحادیوں نے اپنی پارلیمانی اکثریت کھودی ہے،شہزادہ فیصل نے کہاکہ یہ ایک مثبت قدم ہو سکتا ہے لیکن ابھی یہ کہنا قبل ازوقت ہوگا۔

انھوں نے کہا کہ اس کا انحصاراس بات پر ہوگا کہ کیا لبنان میں ایسی حقیقی سیاسی اصلاحات ہوں گی جوریاست کے اختیار کو دوبارہ نافذ کرتی ہیں اور بدعنوانی کے خاتمے کے ساتھ ساتھ حقیقی معاشی اصلاحات میں معاون ہوتی ہیں۔ان سے جب یہ سوال پوچھا گیا کہ سعودی عرب نے تیل کی پیداوار بڑھانے سے متعلق امریکا کے مطالبات کوکیوں مسترد کیا ہی شہزادہ فیصل نے کہا کہ سعودی عرب کو تیل کی عالمی مارکیٹ میں فی الوقت فوری قلت اور خاص تیل کی مصنوعات کی کم یابی کی توقع نہیں ہے۔