آئی پی ایل، گجرات ٹائٹنز پہلی مرتبہ فائنل میں پہنچ گئی ،کوالیفائر ون میں راجستھان رائلز کو 7 وکٹوں سے شکست

بدھ 25 مئی 2022 13:02

آئی پی ایل، گجرات ٹائٹنز   پہلی مرتبہ فائنل میں پہنچ گئی ،کوالیفائر ..
کولکتہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2022ء) انڈین پریمیئر لیگ میں گجرات ٹائٹنز کی ٹیم کوالیفائر ون میچ میں راجستھان رائلز کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر پہلی مرتبہ فائنل میں پہنچ گئی ، فاتح ٹیم کے مایہ ناز بلے باز ڈیوڈ ملر کی 68 رنز کی دھواں داراور ناقابل شکست اننگز نے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ راجستھان رائلز کے جوز بٹلر کی 89 رنز کی اننگز رائیگاں گئی،گجرات ٹائٹنز کے ڈیوڈ ملر کو عمدہ اننگز کھیلنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

ایڈن گارڈنز ، کولکتہ میں کھیلے گئے لیگ کےکوالیفائر ون میچ میں راجستھان رائلز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 188 رنز بنائے، جوز بٹلر 89رنز کی شاندار اننگز کھیلی جس میں 2 چھکے اور 12 چوکے شامل تھے، سنجو سیمسن 47رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔

(جاری ہے)

گجرات ٹائٹنز کے محمد شامی ،یش دیال،سائی کشور اور کپتان ہاردک پانڈیا نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔

جواب میں گجرات ٹائٹنز نے مطلوبہ ہدف 19.3 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ڈیوڈ ملر نے 68رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر نہ صرف اپنی ٹیم کو فتح دلائی بلکہ پہلی مرتبہ لیگ کے فائنل میں پہنچا دیا۔ کپتان ہاردک پانڈیا ناقابل شکست 40رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بلے باز رہے۔ ڈیوڈ ملر کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :