تعلیم کے حصول کو یقینی بنانے کیلئے داخلوں کی تاریخ 15جون 2022 کر دی گئی ہے‘ریجنل ڈائریکٹر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی

بدھ 25 مئی 2022 13:23

تعلیم کے حصول کو یقینی بنانے کیلئے داخلوں کی تاریخ 15جون 2022 کر دی گئی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مئی2022ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ریجنل لاہورکے ڈائریکٹر امان اللہ ملک نے کہا ہے کہ تعلیم کے حصول کو یقینی بنانے کیلئے داخلوں کی تاریخ 15جون 2022 کر دی گئی ہے کیونکہ طلبا طالبات کے لیے یہ آخری دوسالہ ایم اے کرنے کا موقع ہے اسکے بعدایم اے۔ایم ایس سی نہیں کر سکیں گے ۔تاریخ میں توسیع کا مقصد زیادہ سے زیادہ طلبہ کو مستفید کرناہے۔

داخلہ کے خواہشمند طلبہ اپنی مرضی کے مضمون منتخب کر کے نئی تاریخ 15جون تک آن لائن اپ لائی کر کے اپنے اور بچوں سمیت اپنے ملک کے مستقبل کو روشن بناسکتے ہیں کیونکہ ملک و قوم سمیت معاشرے کی ترقی تعلیم کے بغیر ممکن نہیں جو ملک ترقی یافتہ ہیں یا ترقی کی دوڑ میں شامل ہیں ،ان کا مشن اپنے بچوں کو تعلیمی زیور سے آراستہ کرنا ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان کا لٹریسی ریٹ آبادی کے لحاظ سے نہ ہونے کے برابر ہے جسکی وجہ سی ملک میں جرام کی شرح زیادہ اور ترقی کی راہ میں رکاوٹیں ہیں جنھیں تعلیم کے زریعے ہی دور کیا جا سکتا ہے اوپن یونیورسٹی پاکستان سمیت دنیا بھر میں اپنی تعلیمی صلاحیتوں کا اجاگر کرنے اور تعلیم کے حصول کو یقینی بنانے میں اپنے تمام وسائل کو بروے کار لا رہی ہے جس کا منہ بولتا ثبوت بار بار داخلوں کی تاریخوں میں توسیع کی جاتی ہے تاکہ کو ی شخص تعلیم سی محروم نہ رہ جائے وہ ایجوکیشن رپورٹرز سے گفتگو کر رہے تھے۔