Live Updates

عمران خان کا جعلی آزادی مارچ ملک میں انتشار اور تصادم کا سبب بن رہا ہے، شیری رحمن

عمران خان کا احتجاج عوامی اہمیت کے حامل مسائل کیلئے نہیں ،اپنی ذاتی اقتدار کے لئے ہے، وفاقی وزیر

بدھ 25 مئی 2022 13:43

عمران خان کا جعلی آزادی مارچ ملک میں انتشار اور تصادم کا سبب بن رہا ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مئی2022ء) نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے تحریک انصاف کے مارچ پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ عمران خان کا جعلی آزادی مارچ ملک میں انتشار اور تصادم کا سبب بن رہا ہے۔ اپنے بیان میں وفاقی وزیر نے کہاکہ عمران خان نے ابھی تک اپنے کارکنان کو پر امن رہنے کی اپیل نہیں کی،عمران خان عوامی کی نہیں اپنی سیاسی جنگ لڑ رہا ہے۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر نے کہاکہ عمران خان کا احتجاج عوامی اہمیت کے حامل مسائل کے لئے نہیں بلکہ اپنی ذاتی اقتدار کے لئے ہے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ عوام سے گزارش ہے عمران خان کے فساد سے دور رہیں، یہ اقتدار کے میں آنے کے لئے لوگوں کی زندگیوں کو قربان کرنے کے لئے بھی تیار ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ لانگ مارچ شروع کرنے سے پہلے عمران خان کو ’’عالمی سازش‘‘کے ثبوت دینے چاہیے ۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ مفروضی خط کو پارلیمنٹ سمیت ملک کے تمام ادارے مسترد کر چکے ہیں، اسمبلی کا اعتماد کھونے والا شخص اب اسمبلی تحلیل کرنا کا مطالبہ کر رہا ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات