سینیٹر شیری رحمان کانسینئر صحافی اور دی نیوز کے سینئر ایڈیٹر طلعت اسلم انتقال پر افسوس کا اظہارن

بدھ 25 مئی 2022 13:43

سینیٹر شیری رحمان کانسینئر صحافی اور دی نیوز کے سینئر ایڈیٹر طلعت اسلم ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مئی2022ء) وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے سینئر صحافی اور دی نیوز کے سینئر ایڈیٹر طلعت اسلم انتقال پر افسوس کا اظہارکیا ہے ۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں شیری رحمان نے طلعت اسلم کے سوگوار خاندان سے تعزیت اور ان کے لئے صبر جمیل کی دعاکی اور کہاکہ پرانے دوست طلعت اسلم کے اچانک انتقال کی خبر سن کے دل شدید افسردہ ہے، نامور سینئر صحافی طلعت اسلم سے دہائیوں پرانا رشتہ تھا۔

وفاقی وزیر نے کہاکہ طلعت اسلم کے انتقال سے صحافت کے شعبے کا ایک درخشاں باب اختتام پذیر ہوا ہے، وہ ہمیشہ عوام اور جمہوریت کے وکیل رہے۔ شیری رحمن نے کہاکہ طلعت اسلم نے پوری زندگی صحافتی اصولوں کی پیروی کی، اللہ تعالیٰ سے دعاہے کہ طلعت اسلم کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے، آمین۔

متعلقہ عنوان :