شوکت جاوید میر کارکنوں ، جیالوں کے ہمراہ یاسین ملک سے اظہار یکجہتی کے لئے چکوٹھی پہنچ گئے‘ جگہ جگہ مظاہرے

بدھ 25 مئی 2022 14:20

شوکت جاوید میر کارکنوں ، جیالوں کے ہمراہ یاسین ملک سے اظہار یکجہتی ..
مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مئی2022ء) پاکستان پیپلزپارٹی آزاد کشمیر کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات وامیدوار اسمبلی شوکت جاوید میر کارکنوں ، جیالوں کے ہمراہ یاسین ملک سے اظہار یکجہتی کے لئے چکوٹھی پہنچے ، جگہ جگہ احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے آزادی پر مبنی اور بھارت مخالف نعرے بازی کی گئی ، چناری کے مقام پر عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے شوکت جاوید میر نے کہا کہ بھارت قومی ہیرو کشمیری لیڈر حریت رہنماء یاسین ملک سے خائف ہو کر انھیں سزاء دینا چاہتا ہے ، ہزاروں کی تعداد میں فوج تعینات کرکے تحریک آزادی کو سبو تاز کرنے کی بھرپور کوشش کی جارہی ہے تاہم تاحال بھارت اپنے مذموم مکروہ مقاصد میں ناکام ہے ، جتنامظالم تیز کرتا ہے اتنی ہی آزادی کی تحریک میں جان پڑ رہی ہے ، کشمیری قوم نڈر اور دلیر ہے حریت قیادت نے اپنی زندگی کو حق خودارادیت کے حصول لئے وقف کردیا ہے بھارت سمجھتاہے کہ وہ ایک ایک کرکے حریت قیادت کو پھانسی پر چڑھا کر ختم کردے گا لیکن یہ بھارت کی بھول ہے ، مقبول بٹ ، افضل گرو ، عبدالغنی بٹ ، برھان مظفر وانی شہید کے بعد ہر کشمیری مقبول بٹ ، افضل گرو ، عبدالغنی بٹ ، برھان مظفر وانی بن چکا ہے ، بھارت جلتے انگاروں سے کھیل رہا ہے ، کشمیر وہ چنگاری ہے جس کی لپیٹ میں پوری دنیا کا امن آ سکتا ہے اسلئے عالمی امن کی سوئی ہوئی تنظیمیں 74 سالہ غفلت کو چھوڑ کر مسئلہ کشمیر کا حل کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق کریں ، ایسا نہ ہو کہ عالمی امن کی تنظیمیں دیکھتی رہیں اور سلگتی چنگاری پوری دنیا میں آگ لگا دے ، ظلم جب بڑھتا ہے تو مٹ جاتا ہے ، اسلئے اب بھارت کو اوچھے ہتھکنڈے اپنے کے بجائے رائے شماری کی جانب آنا چاہیے ، آج کشمیریوں کو رائے شماری کا حق دیا جائے تو بھارت کے ہاتھ میں سوائے رسوائی و ناکامی کے سواء کچھ نہیں آئے گا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انھوں نے مذید کہا کہ پی ٹی آئی خود غرض پارٹی ہے اس کے سربراہ نہ صرف خود غرض ہیں بلکہ ملک دشمن ہیں اس کی پالیسیوں کی بدولت آج کشمیری و پاکستانی قوم شدید مشکلات سے دوچار ہے ، ایسے اہم ایشوء کے موقع پر سردار تنویر الیاس وزیراعظم آزاد کشمیر اور وزراء کا کشمیر سے بھاگنا کشمیری فروشی کی واضح مثال پیش کررہی ہے کہ جن کے بھونگے لیڈر نے کشمیر کو فروخت کیا اور آج وہ آزادی مارچ کے نام پر ملک کے اندر خانہ جنگی کی صورتحال پیدا کر چکا ہے ، ہم آج کے دن بھارت اور پی ٹی آئی دونوں کے اقدامات کی شدید مذمت کرتے ہیں ۔