Live Updates

عمران خان اگر اٹک سے آگے نکلا تو گرفتار کرلیں گے ،جاوید لطیف

بدھ 25 مئی 2022 14:20

عمران خان  اگر اٹک سے آگے نکلا تو گرفتار کرلیں گے ،جاوید لطیف
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2022ء) مسلم لیگ( ن) کے رہنما اور وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ ایک صوبے کی حکومت وفاق پر حملہ کرنے آرہی ہے، اگر عمران خان اٹک سے آگے نکلا تو گرفتار کریں گے ۔ بدھ کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ عمران خان پہلے سول نافرمانی اور اب خونی انقلاب کے ایجنڈے پر ہے۔ پہلے اس نے معیشت پہلے تباہ کر چکا اب خانہ جنگی چاہتا ہے۔

(جاری ہے)

شہید پولیس اہلکار پر عمران نے بیان دیا ہے کہ گھر میں داخل ہو ں گے تو گولی ہی لگے گی،عمران خان لوگوں کو اکسا رہا ہے کہ پولیس پر فائرنگ کی جائے۔ خانہ جنگی کا آغاز لاہور میں پولیس پر فائرنگ سے ہو چکاہے ،عمران خان دارلحکومت میں بلوہ کرنا چاہتا ہے۔انہوں نے کہا کہ رپورٹس یہ ہیں کہ تحریک انصاف نےاسلام آباد میں مختلف جگہوں پر اسلحہ چھپا رکھا ہےاور مختلف علاقوں میں بلوائیوں کی ڈیوٹیاں لگائی گئی ہیں،ایک صوبے کی حکومت وفاق پر حملہ کرنے آ رہی ہے،آج پاکستان حالت جنگ میں ہے ادارے اپنا آئینی کردار ادا کریں۔انہوں نے کہا کہ اگر عمران اٹک سے آگے نکلا تو اسے گرفتار کریں گے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات