حکومت پولیو جیسے موذی مرض کے خاتمے کے لئے بھر پور اقدامات اٹھا رہی ہے،کمشنر قلات ڈویژن

بدھ 25 مئی 2022 14:25

حکومت پولیو جیسے موذی مرض کے خاتمے کے لئے بھر پور اقدامات اٹھا رہی ہے،کمشنر ..
خضدار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2022ء) کمشنر قلات ڈویژن دائود خان خلجی نے کہا ہے کہ حکومت پولیو جیسے موذی مرض کے خاتمے کے لئے بھر پور اقدامات اٹھا رہی ہے، بچے ہمارا مستقبل ہیں نئی نسل کی زندگی کو محفوظ بنانے کے لئے قومی سمت اور ہرسطح پر بھی پولیو کی تدارک کے لئے بھر پور اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار کمشنر قلات ڈویژن نے کمشنر کانفرنس روم میں انسداد مہم برائے پولیو ایوننگ اجلاس سے خطاب کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ڈپٹی کمشنر خضدار میجر (ر) محمد الیاس کبزئی، ڈی سی مستونگ میجر(ر) محمد الیاس کبزئی، ڈی ایچ او خضدار ڈاکٹر محمد رفیق مینگل، ایریا کوآرڈینیٹرڈبلیوایچ او ڈاکٹر نصرت بلوچ ،ایمیونزیشن آفیسر خضدار ڈاکٹر عبدالصمد بلوچ، پراونشل مانیٹرمحمدیاسر بلوچ ،ڈی ڈی ایس ایم پی پی ایچ آئی خضدار سردار علی، ڈی ایس وی محمدپنا،ہ ڈی ایس پی خضدار سکندر جمالی، پی ایس ڈی سی آفس محمد مراد گزوزئی، ڈی ایچ سی ایس او محمدرحیم جتک ودیگر شریک تھے ،جنہوں نے خضدار میں شروع ہونے والے پانچ روزہ پولیومہم کے بارے میں کمشنرقلات ڈویژن کو بریفنگ دی اور مسائل و مشکلات سے آگاہ کیا۔

متعلقہ عنوان :