Live Updates

کارکن تپتی دھوپ میں سڑکوں پر خوار اور موصوف ہیلی کاپٹر پر سوار

پنجاب بھر سے کُل ملا کر 500 افراد نہیں نکلے، لگتا ہے خیبر پختونخواہ نے بھی فتنہ خان کی کال پر کان نہیں دھرے۔ اچھی بات ہے کہ عوام نے فتنے کو نا صرف پہچان لیا بلکہ اسکا راستہ روک دیا۔نائب صدر ن لیگ مریم نواز کا ٹویٹ

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 25 مئی 2022 14:21

کارکن تپتی دھوپ میں سڑکوں پر خوار اور موصوف ہیلی کاپٹر پر سوار
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 25 مئی 2022ء ) پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ کارکن تپتی دھوپ میں سڑکوں پر خوار ہو رہے ہیں اور موصوف ہیلی کاپٹر پر سوار ہیں۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کدھر گئے 20 لاکھ افراد؟ پنجاب بھر سے کُل ملا کر 500 افراد نہیں نکلے۔

لگتا ہے خیبر پختونخواہ نے بھی فتنہ خان کی کال پر کان نہیں دھرے۔مریم نواز نے مزید کہا کہ اچھی بات ہے کہ عوام نے فتنے کو نا صرف پہچان لیا بلکہ اسکا راستہ روک دیا۔ کارکن تپتی دھوپ میں سڑکوں پر خوار اور موصوف ہیلی کاپٹر پر سوار ہیں، بہت بُری بات ہے۔
۔قبل ازیں مریم نواز نے اپنے ٹویٹ میں کہاہے کہ لاہور میں پی ٹی آئی عہدیداروں زبیر نیازی اور بجاش نیازی کی گاڑیوں سیاسلحہ ملا، یہ نام نہاد لانگ مارچ کا بدصورت چہرہ ہے، ان کے ارادے عیاں ہو چکے۔

(جاری ہے)

۔دوسری جانب پولیس نے بتی چوک سے پاکستان تحریک انصاف کے متعدد کارکنان کو گرفتار کر لیا ہے۔ جس کے بعد بتی چوک پر پہنچنے والے پی ٹی آئی کارکنان کی تعداد کم ہو گئی ہے۔ بتی چوک پر پولیس کی شیلنگ کے بعد علاقہ میدانِ جنگ کی شکل اختیار کر چکا۔پولیس کی جانب سے کارکنان کو منتشر کرنے کے لیے آںسو گیس اور شیلنگ کی گئی۔ یادگار چوک کے قریب بھی پولیس کی جانب سے کارکنان پر شیلنگ کی گئی۔

یہ بھی خبریں سامنے آ رہی ہیں کہ پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان رکاوٹیں ہٹا کر آگے بڑھ رہے ہیں۔شیلنگ کے باوجود پی ٹی آئی کارکنان آگے بڑھ رہے ہیں۔ علاوہ ازیں پی ٹی آئی رہنما یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکاروں نے ہم سے تلخ کلامی کی اور بدتمیزی کی۔ انہوں نے کہا کہ مارچ ہر صورت کامیاب ہو گا اور ہم اسلام آباد پہنچ کر رہیں گے۔۔ لاٹھی چارج سے یاسمین راشد کی گاڑی کی ونڈ سکرین ٹوٹ گئی۔یاسمین راشد کی گاڑی کو روکنے کی کوشش کی گئی تھی اس دوران ان کی گاڑی پر بھی حملہ کیا گیا تھا۔ڈاکٹر یاسمین راشد کی گاڑی پولیس کا حصار توڑنے میں کامیاب ہو گئی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات