لاہور ہائی کورٹ نے حمزہ شہبازاور پنجاب حکومت پر ایک ‘ایک لاکھ جرمانہ عائدکردیا
وزیراعلی پنجاب کے انتخاب کو کالعدم قراردینے کے لیے تحریک انصاف اور چوہدری پرویزالہی کی درخواستوں پر سماعت 30مئی تک ملتوی
میاں محمد ندیم بدھ 25 مئی 2022 14:22
(جاری ہے)
مسلم لیگ (ن) کے رہنما کو اس وقت کے گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کی جانب سے حلف لینے سے انکار کی وجہ سے وزیراعلیٰ کا چارج سنبھالنے میں خاصی تاخیر کا سامنا کرنا پڑا آج ہونے والی سماعت کے دوران لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس محمد امیر بھٹی نے کہا کہ عدالتی احکامات کی تعمیل ہر ایک کے لیے ہر حال میں لازم ہے، اس لیے مدعا علیہان پر جرمانہ عائد کیا جاتا ہے. سماعت کے دوران ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل اور حمزہ شہباز کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ انہیں جواب جمع کرانے کے لیے مہلت دی جائے جس پر مسلم لیگ (ق) کے وکیل نے اعتراض کیا کہ اس معاملے میں مزید تاخیر نہیں کی جانی چاہیے، انہوں نے کہا کہ پنجاب کابینہ کے بغیر کام کر رہا ہے اور صوبہ آئینی بحران سے گزر رہا ہے. تاہم جسٹس امیر بھٹی نے کہا کہ مدعا علیہان کے دلائل سنے بغیر کیس آگے نہیں بڑھ سکتا، جوابات جمع ہونے کے بعد ہم روزانہ کی بنیاد پر کیس کی سماعت کریں گے بعد ازاں عدالت نے کیس کی مزید سماعت 30 مئی تک ملتوی کر دی ہے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست پی ٹی آئی کے رہنما سبطین خان سمیت 5 اراکین پنجاب اسمبلی کی جانب سے دائر کی گئی تھی جس میں وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز سمیت دیگر افراد کو فریق بنایا گیا. تحریک انصاف کے راہنماﺅں کی جانب سے درخواست میں موقف اپنایا گیا تھا کہ وزارت اعلیٰ کے انتخاب کے روز پی ٹی آئی اور (ق) لیگ کے اراکین پنجاب اسمبلی کو حمزہ شہباز کی ایما پر اسمبلی سے نکال دیا گیا تھا درخواست میں کہا گیا تھا کہ پولیس نے ہمارے ووٹرز کو حق رائے دہی استعمال کرنے سے زبردستی روکا، قانون کے مطابق اسمبلی سیشن کے دوران ایوان میں کسی غیر متعلقہ شخص کے آنے پر پابندی ہے تو پولیس ایوان میں کیسے داخل ہوئی. ہائی کورٹ میں دائر کردہ درخواست میں کہا گیا کہ سیکریٹری پنجاب اسمبلی نے نجی لوگوں کا داخلہ روکا مگر ڈپٹی سیکرٹری نے 300 لوگوں کو بلایااپیل میں تحریک انصاف کی جانب سے کہا گیا کہ احمد سلیم بریار نے ووٹ نہیں ڈالا مگر ان کا نام بھی ووٹ ڈالنے والے اراکین پنجاب اسمبلی کی فہرست میں موجود ہے درخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ حمزہ شہباز کا انتخاب غیر قانونی ہے اسے کالعدم قرار دیا جائے اور حمزہ شہباز کی بطور وزیر اعلیٰ پنجاب کامیابی کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیا جائے. عدالت سے یہ بھی استدعا کی گئی تھی کہ پنجاب میں وزیر اعلیٰ کا عہدہ خالی قرار دیا جائے اور حمزہ شہباز کو کام کرنے اور خود کو چیف ایگزیکٹو ظاہر کرنے سے روکا جائے دوسری جانب چوہدری پرویز الٰہی نے اپنی درخواست میں عدالت سے استدعا کی تھی کہ وہ یہ اعلان کرے کہ حمزہ وزیراعلیٰ نہیں ہیں کیونکہ وہ سپریم کورٹ کی تشریح کی روشنی میں منحرف اراکین کے ووٹس کو شمار نہ کر کے وہ مطلوبہ تعداد میں ووٹ حاصل کرنے میں ناکام رہے ہیں. درخواست میں کہا گیا تھا کہ اس طرح 16 اپریل کے انتخابات، اس کے نتائج اور پنجاب اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر کی جانب سے حمزہ شہباز کو ان کی کامیابی کا جاری کردہ سرٹیفکیٹ قانونی طور پر بے اثر ہے درخواست میں ہائی کورٹ سے استدعا کی گئی تھی کہ حمزہ شہباز کی جانب سے بطور وزیر اعلیٰ پنجاب کیے گئے تمام نتیجہ خیز اقدامات، تمام خط و کتابت، جاری کردہ احکامات اور نوٹیفکیشن وغیرہ کو کالعدم قرار دیا جائے.
مزید اہم خبریں
-
وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ سے میٹا کے وفد کی ملاقات
-
معروف ایرانی ریپر توماج صالحی کو سزائے موت سنا دی گئی
-
سپریم کورٹ کا تمام عمارتوں اور سڑکوں سے رکاوٹیں و تجاوزات ہٹانے کا حکم
-
ملالہ کی اسرائیل کی مذمت، غزہ کی حمایت کا اعادہ
-
غزہ کی جنگ انٹرنیشنل ورلڈ آرڈر کے لیے ساکھ کی جنگ بن گئی ہے، شیری رحمن
-
خدشات ہیں شبِ برات پر بشری بی بی کے کھانے میں زہر ملایا گیا،مشال یوسف زئی
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
-
شیرافضل مروت کی قصورمیں درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت منظور
-
2023میں پاکستان کو 2 ارب 35 کروڑ ڈالرز فراہم کیے، ایشیائی ترقیاتی بینک
-
پولیس یونیفارم پہننا جرم ہے جس کی قانون میں سزا ہے،یاسمین راشد
-
سرکاری ادارے ملازمین کو پال رہے، ان کو بٹھا کر تنخواہیں دی جارہی ہیں، چیف جسٹس
-
عدالت نے عمران خان و بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں اور آفیشلز کیخلاف بیان دینے سے روک دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.