Live Updates

پی ٹی آئی کے منخرف اراکین پنجاب اسمبلی کی خالی نشتوں پر انتخابات کے شیڈول کا اعلان

پنجاب اسمبلی کی خالی20 سیٹوں پر انتخابات 17 جولائی کو ہونگے، الیکشن کمیشن نے شیڈول کا اعلان کردیا

Umar Nawaz عمر نواز بدھ 25 مئی 2022 14:25

پی ٹی آئی کے منخرف اراکین پنجاب اسمبلی کی خالی نشتوں پر انتخابات کے ..
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 25 مئی 2022ء ) پی ٹی آئی کے منخرف اراکین پنجاب اسمبلی کی خالی نشتوں پر انتخابات کے شیڈول کا اعلان۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق الیکشن کمیشن نے پنجاب کے صمنی انتخابات کے شیڈول کا اعلان کردیا ہے،پنجاب اسمبلی کی خالی20 سیٹوں پر انتخابات 17 جولائی کو ہونگے۔ چند روز قبل لیکشن کمیشن آف پاکستان پنجاب نے وزیر اعلیٰ کے انتخاب میں حمزہ شہباز کو ووٹ دینے والے پی ٹی آئی کے 25 منحرف اراکین صوبائی اسمبلی کی نااہلی سے متعلق ریفرنس پر اپنا فیصلہ سنایا تھا۔

الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کے 25 اراکین کو نااہل قرار دیا تھا۔الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے 25 صوبائی اراکین اسمبلی کو ڈی سیٹ کردیا تھا۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ الیکشن کمیشن نےچندروز قبل اس کیس میں مدعا علیہان کو نوٹس جاری کیے تھے کمیشن نے 17 مئی کو ریفرنس پر اپنا فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس کا اعلان آئندہ روز کو 12 بجے کیا جائے گا تاہم بعد میں اس اعلان کو ملتوی کردیا گیا تھا الیکشن کمیشن کا فیصلہ خاص طور پر آئین کے آرٹیکل 63 (اے) کی تشریح سے متعلق صدارتی ریفرنس پر سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں اہم ہے جو رواں ہفتے کے اوائل میں آیا تھا. آرٹیکل 63 (اے) قانون سازوں کو وزیر اعظم یا وزیر اعلیٰ کے انتخاب کے سلسلے میں، یا اعتماد کا ووٹ یا عدم اعتماد کا ووٹ، یا منی بل یا آئینی (ترمیمی) بل پر پارٹی ہدایات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ووٹ دینے (یا پرہیز کرنے) سے روکتا ہے. اس آرٹیکل کی تشریح میں عدالت عظمیٰ نے کہا تھا کہ پارٹی کی ہدایت کے خلاف ڈالے گئے ووٹوں کو شمار نہیں کیا جاسکتا اور انہیں نظر انداز کیا جانا چاہیے پی ٹی آئی کے 25 منحرف اراکین کے ووٹوں نے حمزہ شہباز کو اکثریت حاصل کرنے میں مدد دی، انہوں نے مجموعی طور پر 197 ووٹ حاصل کیے تھے جبکہ سادہ اکثریت کے لیے 186 ووٹ درکار تھے. یوں اگر پی ٹی آئی کے قانون سازوں کے 25 ووٹ ان کی تعداد سے نکال دیے گئے تو وہ اپنی اکثریت کھو دیں گے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات