Live Updates

معیشت تباہی کے دہانے ہر کھڑی ہے، ملک کو نفاق کی نہیں اتحاد کی ضرورت ہے، اعظم نذیر تارڑ

بدھ 25 مئی 2022 14:32

معیشت تباہی کے دہانے ہر کھڑی ہے، ملک کو نفاق کی نہیں اتحاد کی ضرورت ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2022ء) سینیٹ میں قائد ایوان اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ معیشت تباہی کے دہانے ہر کھڑی ہے، ملک کو نفاق کی نہیں اتحاد کی ضرورت ہے، سیاسی قیادت جو سمجھداری کا مظاہرہ کرنا چاہیے، شہریوں کا بھی فرض ہے کہ قانون ہاتھ میں نہ لیں، ریاست کی عملداری کو چیلنج کیا گیا تو حکومت اپنا اختیار استعمال کرے گی۔

بدھ کو ایوان بالا میں اپوزیشن ارکان کے نکات کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فروعی اختلافات کی نہیں ہمیں مضبوط معیشت کی ضرورت ہے، 2014 میں بھی دھرنے کی وجہ سے چین کے صدر کا دورہ موخر ہو گیا تھا جس سے معیشت کو نقصان اور سرماریہ کاری میں رکاوٹیں پیدا ہوئیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت ٹوٹی پھوٹی معیشت چھوڑ کر گئی ہے، ایسے موقع پر جب اس پر مرہم رکھنے کے لئے آئی ایم ایف سے مذاکرات ہو رہے ہیں ، ایک مرتبہ پھر اسلام آباد پر چڑھائی کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے، آج گرفتاریوں کی باتیں کرنے والوں کے ضمیر کیا اس وقت سوئے ہوئے تھے جب رانا ثناء اللہ پر پندرہ کلو ہیروئن کا مقدمہ بنایا گیا اس وقت سوموٹو بھی نہیں ہوئے، پارلیمان کے ارکان اور ہر شہری ہمارے لئے محترم اور معزز ہے لیکن اگر قانون اور آئین کی خلاف ورزی کی گئی اور ریاست کی عملداری کو چیلنج کیا گیا تو حکومت اپنا اختیار استعمال کرے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعت نے سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ سے بھی رجوع کیا ہے، اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرل وہاں حکومت کی نمائندگی کر رہے ہیں، عدالت کے فیصلے کا انتظار کرنا چاہیے۔\932
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات