میں گاندھی کے اصولوں پر عمل پیرا ہوں، سزا سنائے جانے سے پہلے یاسین ملک کا عدالت میں بیان

بدھ 25 مئی 2022 15:01

میں گاندھی کے اصولوں پر عمل پیرا ہوں، سزا سنائے جانے سے پہلے یاسین ملک ..
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2022ء) کشمیری حریت رہنما محمد یاسین ملک نے نئی دہلی کی ایک عدالت میں ایک جھوٹے مقدمے میں سزا سنائے جانے سے قبل کہا کہ وہ گزشتہ کئی دہائیوں سے کشمیر میں گاندھیائی اصولوں اور عدم تشدد کی سیاست پر عمل پیرا ہیں۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق یاسین ملک نے یہ بات دہلی میں بھارت کی نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے)کی خصوصی عدالت میں ایک جھوٹے مقدمے میں سزا سنائے جانے سے چند گھنٹے قبل کہی۔

این آئی اے نے یاسین ملک کو سزائے موت دینے کا مطالبہ کیا ہے۔کشمیر پر نظر رکھنے والے ماہرین کے مطابق اس کیس میں انہیں کم سے کم عمر قید اور زیادہ سے زیادہ سزا ئے موت دی جاسکتی ہے۔ این آئی اے عدالت نے صبح اپنا فیصلہ 3.30بجے تک کے لئے محفوظ کرلیا۔یاسین ملک کو سزا سنائے جانے کے پیش نظر آج دہلی کی پٹیالہ ہائوس کورٹ میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے۔