تیونس میں تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی ، 75 افراد لاپتہ، ایک ہلاک

بدھ 25 مئی 2022 15:10

تیونس سٹی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2022ء) تیونس کے قریب تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے کے نتیجے میں 75 افراد لاپتہ ہو گئے ۔برطانوی خبررساں ادارے کے مطابق انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائیگریشن نے تیونسی کوسٹ گارڈ زکے حوالے سے بتایا ہے کہ تارکین وطن کی ایک کشتی تیونس کے قریب سفیکس کے ساحل کے قریب پر ڈوب گئی جس کے نتیجے میں ایک تارک وطن مسافر ہلاک اور 75افراد لاپتہ ہوگئے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید بتایا کہ مقامی کوسٹ گارڈ زنے ریسکیو آپریشن کرتے ہوئے ڈوبنے والی کشتی سے 24افراد کو بچا لیا ہے جبکہ 75لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے۔واضح رہے کہ حالیہ مہینوں میں، تیونس کے ساحل کے قرب و جوار کے سمندری حدود میں درجنوں افراد ڈوب کر ہلاک ہو چکے ہیں اور غیرقانونی تارکین کی طرف سے تیونس اور لیبیا سے اٹلی کی طرف جانے کی کوششوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :