Live Updates

تمام رکاوٹوں کو توڑتے ہوئے ڈی چوک اسلام آباد پہنچیں گے.عمران خان کا اعلان

ہمارا احتجاج پرامن ہوگا میں عدالتوں سے سوال کرتا ہوں کہ ہمیں ہماری آئینی حق سے کیسے روکا جارہا ہے؟.چیئرمین تحریک انصاف کا صوابی انٹرچینج پر کارکنوں سے خطاب

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 25 مئی 2022 15:23

تمام رکاوٹوں کو توڑتے ہوئے ڈی چوک اسلام آباد پہنچیں گے.عمران خان کا ..
صوابی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-ا نٹرنیشنل پریس ایجنسی۔25 مئی ۔2022 ) تحریک انصاف کے چیئرمین سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ تمام رکاوٹوں کو توڑتے ہوئے ڈی چوک اسلام آباد پہنچیں گے. صوابی انٹرچینج پر کارکنوں سے مختصرخطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہم پاکستان کی حقیقی آزادی کے لیے باہر نکلے ہیں یہ غلام اور امپورٹیڈ حکومت ہمارا راستہ نہیں روک سکتی.

انہوں نے کہا کہ ہمارا احتجاج پرامن ہوگا میں عدالتوں سے سوال کرتا ہوں کہ ہمیں ہماری آئینی حق سے کیسے روکا جارہا ہے؟.

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہم ہمیشہ پرامن رہے ہیں ہم قوم کو اکھٹا کرکے ایک قوم بنا رہے ہیں انہوں نے پورا پاکستان نے نکلنا ہے اس ملک کی حقیقی آزادی کے لیے. انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان اور پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے لانگ مارچ کیئے مگر ہم نے کسی کو نہیں روکا عمران خان نے کہا کہ امریکا کا غلام یہ کرپٹ ٹولہ ہمارا راستہ نہیں روک سکتاانہوں نے کہا کہ ہمیں عوام سے کوئی ڈرنہیں یہ عوام سے ڈرتے ہیں. ادھر نجی ٹی وی نے دعوی کیا ہے کہ عمران خان جس کارواں کی قیادت کررہے ہیں وہ سات کلومیٹر سے زیادہ طویل ہے.

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات