احمدپور سیال،28مئی ملک بھر میں ’’یوم تکبیر ‘‘ ملی جوش وجذبے کے ساتھ منایا جائے گا

بدھ 25 مئی 2022 15:30

احمدپور سیال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مئی2022ء) 28مئی ملک بھر میں ’’یوم تکبیر ‘‘ ملی جوش وجذبے کے ساتھ منایا جائے گا ۔اس سلسلہ میں ملک بھر میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی طرف سے مختلف تقاریب انعقاد پذیر ہوں گی ۔

(جاری ہے)

اخبارات خصوصی ایڈیشن شائع کریں گے اور سابق وزیر اعظم پاکستان محمد نواز شریف کو خراج تحسین پیش کریں گے جنہوں نے ہمسایہ ممالک بھارت کے ایٹمی دھماکوں کا جواب دیتے ہوئے 28مئی 1998ء کو پاکستان کو پہلی اسلامی ایٹمی طاقت بنایا ۔

محمد نواز شریف کے دور حکومت میں ’’چاغی‘‘ کے مقام پر ہونے والے ایٹمی دھماکوں کی گونج آج بھی بھارتی حکومت کے دماغ کی وادیوں میں گونج رہی ہے یہی وجہ ہے کہ 28مئی کو پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر بنا دیا گیا ۔پہلی اسلامی ایٹمی ریاست اسلامی جمہوریہ پاکستان کی طرف اب کوئی دشمن میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا ۔محمد شہباز شریف کے لیے یہ پہلا موقع ہے کہ ان کی وزارت عظمیٰ کے دوران ’’یوم تکبیر‘‘منایا جارہا ہے ۔