وفاقی حکومت اور پاکستان تحریک انصاف کے درمیان کوئی معاہدہ نہیں ہوا
حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات اور معاہدہ کی خبر بے بنیاد ہے۔پولیس اہلکاروں کو شہید کرنے والے مسلح جتھے کے ساتھ کوئی معاہدہ نہیں کیا گیا۔وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا ٹویٹ
مقدس فاروق اعوان بدھ 25 مئی 2022 15:31
(جاری ہے)
ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان صبح 10 سے دوپہر ڈیڑھ بجے تک مذاکرات ہوئے ، جس میں حکومت کی جانب سے ایاز صادق اور یوسف رضا گیلانی مذاکرات میں شریک ہوئے جب کہ پی ٹی آئی کی نمائندگی پرویز خٹک اور اسد عمر نے کی۔
تاہم اب اس خبر کی تردید خود حکومت نے کر دی ہے۔جب کہ پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے بھی کہا ہے کہ اس طرح کی خبریں محض افواہیں اور پراپیگنڈا ہیں۔ادھر پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے لانگ مارچ کے شرکاء سے پاکستان کا جھنڈا ساتھ لانے کی اپیل کردی ، سابق وزیر اعظم نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاکستان کے جھنڈے کے ساتھ اپنی ویڈیو شیئر کی ہے ، جس کے ساتھ اپنے پیغام میں انہوں نے لکھا کہ سب سے گزارش ہے کہ اپنے ساتھ پاکستان کا جھنڈا لے کر جائیں ، آج پاکستان کی حقیقی آزادی کے لیے یہ ایک اہم لمحہ ہے۔ خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے حکومت مخالف لانگ مارچ کا آغاز ہو گیا ہے ، جس کے آغاز پر بھی چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان نے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ، جس میں انہوں نے کہا کہ میں اس وقت پشاور سے مارچ کا آغاز کر رہا ہوں ، میں ولی انٹرچینج پہنچ رہا ہوں ، میں خیبرپختونخوا کے عوام کو دعوت دے رہا ہوں کہ آپ نے ولی انٹرچینج پہنچنا ہے جہاں سے میں اس کاروان کی قیادت کروں گا اور ہم اسلام آباد پہنچیں گے ، مجھے امید ہے سب نکلیں گے کیوں کہ یہ فیصلہ کن وقت ہے اور ہم حقیقی آزادی لے کر رہیں گے۔مزید اہم خبریں
-
غزہ سے متعلق اصولی موقف پر پاکستان کو سراہتے ہیں، ایرانی صدرابراہیم رئیسی
-
آئی ٹی برآمدات میں 339 ملین ڈالر کا اضافہ ریکارڈ
-
سکیورٹی،اندرونی اورعلاقائی مسائل چیلنجزہیں، یوسف رضا گیلانی
-
ایران کے ساتھ تعلقات امریکا کا نہیں ہمارا معاملہ ہے، ملیحہ لودھی
-
تحریک انصاف کا بشری بی بی کی بگڑتی صحت پر اظہار تشویش
-
بشری بی بی فٹ قرار، تازہ ترین رپورٹ اعلی حکام کو بھجوا دی گئی
-
ازبکستان، پاکستان اور سعودی عرب کے مابین شراکت داری کا اہم معاہدہ
-
غزہ کے ہسپتالوں میں ہلاکتیں، اقوام متحدہ کا تفتیش کا مطالبہ
-
عمران خان کا بیرون ملک جانے سے صاف انکار
-
مسئلہ فلسطین کا حل خطے میں امن و استحکام کے لیے ضروری ہے، ایرانی صدر
-
افغانستان میں مہنگائی کی شرح منفی 8فیصد ہے جبکہ پاکستان میں 30فیصد ہے
-
وزیر اعلی مریم نواز کی ایران کےصدر ابراہیم رئیسی اور ان کی اہلیہ سے ملاقاتیں،وفد کے اعزاز میں ظہرانہ دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.