نمائش چورنگی پر کارکنوں کی گرفتاری کی مذمت کرتا ہوں، عمران اسماعیل

کارکن پرامن احتجاج کیلئے جمع ہو رہے ہیں، امپورٹڈ حکومت اور ان کے حواری بوکھلاہٹ کا شکار ہیں، سابق گور نر سندھ

بدھ 25 مئی 2022 16:21

نمائش چورنگی پر کارکنوں کی گرفتاری کی مذمت کرتا ہوں، عمران اسماعیل
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مئی2022ء) سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ نمائش چورنگی پر کارکنوں کی گرفتاری کی مذمت کرتا ہوں۔عمران اسماعیل نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاکستانی پرچم اٹھائے ایک معذور بزرگ خاتون کو گرفتار کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کارکن پرامن احتجاج کیلئے جمع ہو رہے ہیں، امپورٹڈ حکومت اور ان کے حواری بوکھلاہٹ کا شکار ہیں۔واضح رہے کہ نمائش چورنگی پر ممکنہ دھرنے کے باعث ایم اے جناح روڈ اور نمائش چورنگی کے اطراف کی سڑکیں رکاوٹیں لگا کر بند کردی گئیں۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے پر سخت کارروائی ہوگی۔