Live Updates

معیشت کو ٹھیک کرنے کیلئے دھرنوں کا دھڑن تختہ کرنا ہوگا، شہبازشریف

حکومت کی تبدیلی آئینی طریقے سے ہوئی، ہم معیشت کو توانا اورمہنگائی کو کنٹرول کررہے ہیں، معیشت ڈبو کر اور تیل کی قیمتوں پر باروددی سرنگ بچھا کر دھرنے کی تیاری میں ہے، عمران خان دھرنوں سے کیا پیغام دے رہے ہیں؟ وزیراعظم کا تقریب سے خطاب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 25 مئی 2022 16:51

معیشت کو ٹھیک کرنے کیلئے دھرنوں کا دھڑن تختہ کرنا ہوگا، شہبازشریف
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 مئی 2022ء) وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ معیشت کو ٹھیک کرنے کیلئے دھرنوں کا دھڑن تختہ کرنا ہوگا، ہم معیشت کو توانا اور مہنگائی کو کنٹرول کرنے کی کوشش کررہے ہیں، معیشت ڈبو کر اور تیل کی قیمتوں پر باروددی سرنگ بچھا کر دھرنے کی تیاری میں ہے، عمران خان دھرنوں سے کیا پیغام دے رہے ہیں؟انہوں نے کروٹ ہائیڈرو پاور پلانٹ کے ورکرز اور چینی میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اور چینی ورکرز مل کر پوری کوشش کررہے ہیں کہ 720 میگاواٹ کا یہ منصوبہ جلد ازجلد مکمل ہوجائے، تاکہ سستی اور صاف بجلی عوام کو مل سکے، جب تک سی اوڈی کمرشل آپریشن ڈیٹ اچیو نہیں ہوجاتی اس وقت تک 720 میگاواٹ اس وقت تک نیشنل گریڈ کو فری دیں گے کوئی قیمت وصول نہیں کریں گے، ہم ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں، اس طریقے سے پاکستان کے خزانے کو 4ارب کی نیٹ بچت ہوگی، اگر یہ ہمیشہ کیلئے فری کردیں تو کیا کہنے؟ ان سے گزارش کی ہے کہ سی اوڈی مکمل ہونے تک بجلی فری دیں گے۔

(جاری ہے)

ایسا ماضی میں کبھی نہیں ہوا، اس اگر موازنہ کیا جائے کوئلہ اور فرنس آئل تو پھر اس کے مقابلے میں9ارب کی بچت ہوگی۔یہ پاک چین دوستی ہے جو ہمالیہ سے اونچی، شہد سے میٹھی اور سمندروں سے گہری ہے۔4ارب کی بچت کرکے آج میں گہری نیند سوؤں گا، ہمیں خدمت کا جذبہ ہونا چاہیے، دھرنے نہیں دینے چاہئیں، جب 2014میں چینی صدر دورہ کررہے تھے تو دھرنے کی وجہ سے دورہ مئوخر ہوگیا، جس کی وجہ سے منصوبے ایک سال تاخیر کا شکار ہوگئے، اگر اس منصوبے پر ایک سال پہلے دستخط ہوتے تو یہ منصوبہ مکمل ہوجاتا، آج پھر دھرنے کی تیاری کی جارہی ہے، معیشت ڈوبی ہوئی ہے،ہم معیشت کو توانا اور مہنگائی کو کنٹرول کرنے کی کوشش کررہے ہیں، آپ نے دنیا میں مہنگاتیل پاکستان میں سستا کرکے ہمارے بارودی سرنگ بچھائی ہے، آج بوٴپھر دھرنوں سے کیا پیغام دے رہے ہیں؟ معیشت کو ٹھیک کرنے کیلئے دن رات محنت کرنا ہوگی، دھرنوں کا دھڑن تختہ کرنا ہوگا، پاکستان کی دن رات تعمیر کرنی چاہیے۔


Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات