5بلوچستان نیشنل پارٹی ضلع کوئٹہ کے زیر اہتمام شہید سعید احمد بلوچ اور شہید ندیم بادینی کے ٹارگٹ کلنگ میں ملوث قاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

بدھ 25 مئی 2022 20:50

aکوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مئی2022ء) بلوچستان نیشنل پارٹی ضلع کوئٹہ کے زیر اہتمام بی این پی کے مرکزی لیبر سیکرٹری موسی بلوچ، مرکزی کونسلر فیض اللہ بلوچ کے چھوٹے بھائی شہید سعید احمد بلوچ اور شہید ندیم بادینی کے ٹارگٹ کلنگ کے نتیجے میں قتل و غارت گری میں ملوث قاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف پریس کلب کوئٹہ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور ریلی نکالی گئی مظاہرے سے بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی خواتین سیکرٹری رکن اسمبلی شکیلہ نوید دہوار ،مرکزی لیبر سیکرٹری موسیٰ بلوچ، سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین سابق سینیٹر ڈاکٹرجہانزیب جمالدینی ،ضلعی صدر غلام نبی مری ،جمیلہ بلوچ، ضلع جعفرآباد کے صدر میر احسان علی کھوسہ ،بی این پی کوئٹہ کے سینئر نائب صدر ملک محی الدی لہڑی ،ڈپٹی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر علی احمدقمبرانی ،بی ایس او کے زونل پریس سیکرٹری ناصر بلوچ نے خطاب کیاجبکہ اس موقع پر مرکزی کمیٹی کے اراکین چیئرمین جاوید بلوچ، ثانیہ حسن کشانی ،شمائلہ اسماعیل بلوچ، ضلعی انفارمیشن سیکرٹری نسیم جاوید ہزارہ ،فنانس سیکرٹری میرمحمداکرم بنگلزئی ،لیبر سیکرٹری ملک عطاء اللہ کاکڑ، کسان ماہی گیر سیکرٹری ملک محمدابراہیم شاہوانی ،انسانی حقوق سیکرٹری پرنس رزاق بلوچ، پروفیشنل سیکرٹری میر غلام مصطفی سمالانی سمیت پارٹی کے سینئر رہنماء کارکنان ،عہدیداران اور دیگر بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

مقررین نے کہا کہ کراچی میں نہتے بلوچ خواتین پر تشدد کیا گیا اور شہید سعید احمد بلوچ کو کوئٹہ اور ندیم بادینی کو صحبت پور میں شہید کیا گیا کوئی ایسا دن نہیں گزرتا جہاں پر بلوچستان کے کسی سڑک پر کوئی احتجاج نہ ہوں لوگ شوق سے احتجاج نہیں کرتے ایسا کرنے سے تحریک کو کمزور نہیں کیا جا سکتا کراچی میں نہتے خواتین کو اٹھا کر جیلوں میں ڈالا جاتا ہے ہر معاشرے میں خواتین کا تقدس ہوتا ہیآج ملک میں کہیں کسی کو گرفتار کیا گیا ہے تو سر آسمان پر اٹھا لیا گیا ہے حالانکہ بلوچ خواتین کو اٹھا کر جیلوں میں ڈالا گیا کسی کے منہ سے ایک لفظ نہیں نکلا ہے۔

لوگوں میں شعور آرہا ہے خاک میں سب ملیں گے لیکن کسی کو حق نہیں کہ وہ کسی بے گناہ کی جان لیں بی این پی کے ورکرز متحد ہیں ہم محبت کرنے والے لوگ ہیں کسی سے نفرت نہیں کرتے آپس کی رنجشیں ختم کرکے بلوچ، پشتون ہزارہ اور یہاں آباد پنجابیوں کو اتحاد کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی این پی کے کارکنوں نے شرکت کو یقینی بنآکر نہتے کارکنوں کیساتھ جاری ظلم وستم کیخلاف سیاسی اور جمہوری انداز میں احتجاج ریکارڈ کرواکر غیر جمہوری قوتوں پر واضح کردیا کہ بی این پی کے نہتے سیاسی, نظریاتی فکری سوچ رکھنے والے کارکنان قومی حقوق کی خاطر جمہوری انداز میں جدوجہد کیلئے انکے گھنانی,غیر انسانی منفی ھتکنڈوں سے ہرگز مرعوب نہیں ہونگے اور نہ ہی نادیدہ قوتوں کے مظالم کے سامنے کھبی خاموشی اختیار کر کے استحصالی ظالم و جابر قوتوں کے عزائم کو ہرگز کامیاب نہیں ہونے دینگے ہم نہتے ہی سہی مگر اپنے قومی شناخت کی بقا,ماں دھرتی کی ایک ایک انچ کی دفاع ساحل اور وسائل کی جملہ حقوق کی حفاظت کرنا ہمارے قومی اور وطنی زمہ داریوں میں شامل ہے، انہوں نے کہا کہ زندگی کے آخری سانس تک قومی جدوجہد جاری رکھیں گے قومی تاریخ، ثقافت اور حق حاکمیت کیلئے کوششیں جاری رہیں گی ، سردار عطا اللہ مینگل راہشون کے مشن کو آگے بڑھاتے ہوئے سردار اختر جان مینگل کی قیادت میں اپنی سرزمین کے تحفظ کیلئے لڑتے رہیں گے۔

شہادتوں سے ہم نہیں ڈریں گے اور نہ ہی کسی قربانی سے دریغ کریں گے ۔ بی این پی شہید کارکنوں کے قاتلوں کو گرفتار اور لاپتہ کارکنوں و دیگر کو بازیاب کرنے کا مطالبہ کرتی ہے ۔