Live Updates

ٴ لانگ مارچ کوروکنے کے لیے کنٹینرز اور ٹرانسپورٹ تحویل میں لینے سے پھل سبزیوں کی ایکسپورٹ متاثر

بدھ 25 مئی 2022 21:35

ٴ لانگ مارچ کوروکنے کے لیے کنٹینرز اور ٹرانسپورٹ تحویل میں لینے سے ..
ڈ*کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مئی2022ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین،سابق وزیراعظم عمران خان کی اپیل پر اسلام آباد میں ہونے والے لانگ مارچ کوروکنے کے لیے کنٹینرز اور ٹرانسپورٹ تحویل میں لینے سے پھل سبزیوں کی ایکسپورٹ متاثر ہوگئی اورآلو پیاز، آم کے ایکسپورٹرز کوبرآمدات میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

(جاری ہے)

سرپرست اعلیٰ پی ایف وی اے وحید احمد کے مطابق ایکسپورٹ کنسائنمنٹ لے کر پورٹ جانے والے کنٹینرز اور ٹرالرز کو سڑکیں بلاک کرنے کے لیے روک لیا گیااورخالی کنٹینرز کی بڑی تعداد بھی راستوں میں روک لی گئی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی ناقص حکمت عملی کی وجہ سے ایکسپورٹ آرڈرز تاخیر کا شکار ہے جبکہ پھل سبزیوں کے برآمدی آرڈرز منسوخ ہونے کا خدشہ ہے وحید احمد نے کہاکہ کنٹینرز اور ٹرانسپورٹ ضبط کرنے سے پاکستان کو برآمدات کے نقصان کا سامنا ہوگا جبکہ پاکستان کو ملنے والے آرڈرز بھارت کو منتقل ہونے کا خدشہ ہے اس لئے حکومت فوری طور پر کنٹینرز اور ٹرالرز کو چھوڑ دے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات