Live Updates

حکومت الیکشن کی تاریخ کا ابھی اعلان کردے قوم واپس گھروں کو چلی جائے گی، بابر اعوان

اسلام آباد کو اننت ناگ بنا دیا گیا ہے جس کا کوئی ولی وارث نہیں ہے کھلی چھوٹ دے دی گئی ہے جسے چاہے گولی مار دو، سابق مشیر

بدھ 25 مئی 2022 23:10

حکومت الیکشن کی تاریخ کا ابھی اعلان کردے قوم واپس گھروں کو چلی جائے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مئی2022ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان نے کہا ہے کہ حکومت الیکشن کی تاریخ کا ابھی اعلان کردے قوم واپس گھروں کو چلی جائے گی۔ایک انٹرویومیں ماہر قانون بابر اعوان نے کہا کہ حکومت الیکشن کی تاریخ کا اعلان کرے قوم ابھی واپس گھروں کو چلی جائے گی یہ آگ خود لگاتے ہیں اور الزام ہم پر لگاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت لوگوں کی لائف لائن پرحملہ آور ہوگئی ہے افسوس کی بات ہے امپورٹڈ حکومت نے راولپنڈی کو پلواما بنادیا ہے ہمارے سیکڑوں کارکنان زخمی ہیں اور مسلسل پولیس تشدد کیا جارہا ہے۔بابر اعوان نے کہا کہ اسلام آباد کو اننت ناگ بنا دیا گیا ہے جس کا کوئی ولی وارث نہیں ہے کھلی چھوٹ دے دی گئی ہے جسے چاہے گولی مار دو۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ صوبائی سرحدیں بند کردی گئی ہیں جس کی وجہ سے اشیائے خوردونوش کی قلت ہوجائے گی کیا امپورٹڈ حکومت تماشہ لگانا چاہتی ہے ان کی ڈھٹائی دیکھیں بچوں کے ساتھ آئی خواتین پر بھی تشدد کیا جارہا ہے۔

ماہر قانون نے حمزہ شہباز پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حمزہ شہباز کے پاس کیا اختیار ہے وہ تو وزیراعلیٰ ہی نہیں رہے انہوں نے جو بھی احکامات دیے ہیں وہ ماورائے آئین ہیں۔بابر اعوان نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت ناجائز ہے اورعدالتوں میں اس کو چیلنج کرچکے ہیں ہماری تحریک کا ایک ہی ایجنڈا ہے پاکستان میں نئے انتخابات کرائیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات