وفاقی حکومت نے آرٹیکل 245کے تحت ریڈزون کی سیکورٹی کے لیے فوج کو طلب کرلیا

تمام اہم عمارتوں کی سیکورٹی فوج کے حوالے کرنے کے احکامات جاری کردیئے گئے ہیں . وفاقی وزارت داخلہ کا نوٹیفکیشن

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 26 مئی 2022 02:09

وفاقی حکومت نے آرٹیکل 245کے تحت ریڈزون کی سیکورٹی کے لیے فوج کو طلب کرلیا
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-ا نٹرنیشنل پریس ایجنسی۔26 مئی ۔2022 ) وفاقی حکومت نے آرٹیکل 245کے تحت ریڈزون کی سیکورٹی کے لیے فوج کو طلب کرلیا ہے نجی ٹی وی کے مطابق وزارت داخلہ کے ایک نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ یہ حکم فوری طور پر نافذالعمل ہوگا اور ریڈزون میں تمام اہم عمارتوں کی سیکورٹی فوج کے حوالے کرنے کے احکامات جاری کردیئے گئے ہیں .

(جاری ہے)

نوٹیفکیشن کے مطابق فوج سے آرٹیکل 245کے تحت درخواست کی گئی ہے کہ ریڈزون میں ڈپلومیٹک انکلیوسمیت ایوان صدر ‘وزیراعظم ہاﺅس‘پارلیمنٹ ہاﺅس سمیت اہم سرکاری عمارتوں کی سیکورٹی کے لیے بڑی تعداد میں فوجی جوانوں کو تعینات کیا جائے. وفاقی وزیر داخلہ نے گزشتہ روز فوج طلب کرنے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم سیکورٹی کے معاملات سنبھال سکتے ہیں آج بھی رانا ثناءاللہ نے بیان جاری کیا تھا کہ ہمیں طاقت کے استعمال کرنے کی اجازت دی جائے تاہم انہوں نے وضاحت نہیں کی کہ وہ یہ اجازت کس سے مانگ رہے ہیں.