Live Updates

لانگ مارچ: راولپنڈی میں آج ہونیوالے میٹرک کے امتحانات منسوخ کردیے گئے

کراچی میں میٹرک کے امتحانات شیڈول کے مطابق جاری ہیں ،چیئرمین میٹرک بورڈ کا کہنا ہے کہ کراچی میں پرچے ملتوی ہونے کے خبریں درست نہیں

Danish Ahmad Ansari دانش احمد انصاری جمعرات 26 مئی 2022 04:38

لانگ مارچ: راولپنڈی میں آج ہونیوالے میٹرک کے امتحانات منسوخ کردیے گئے
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-26 مئی ۔2022 ) لانگ مارچ: راولپنڈی میں آج ہونیوالے میٹرک کے امتحانات منسوخ کردیے گئے- کراچی میں میٹرک کے امتحانات شیڈول کے مطابق جاری ہیں ،چیئرمین میٹرک بورڈ کا کہنا ہے کہ کراچی میں پرچے ملتوی ہونے کے خبریں درست نہیں- تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے پیشِ نظر اسلام آباد کے نجی اسکولز آج بند رہیں گے۔

اس کے علاوہ راولپنڈی میں میٹرک کے آج ہونے والے امتحانات بھی منسوخ کردیے گئے۔ دوسری جانب کراچی میں میٹرک کے امتحانات شیڈول کے مطابق جاری ہیں ،چیئرمین میٹرک بورڈ کا کہنا ہے کہ کراچی میں پرچے ملتوی ہونے کے خبریں درست نہیں۔ پاکستان تحریک انصاف کے آزادی مارچ کی وجہ سے فیڈرل بورڈ اور راولپنڈی بورڈ نے میٹرک کے امتحانات ملتوی جب کہ کیمبرج نے امتحان کا مقام تبدیل کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ناگزیر وجوہات کی بنا پر 25 اور 26 مئی کو ہونے والے امتحانات ملتوی کر دیے گئے ہیں۔ وفاقی تعلیمی بورڈ کے مطابق اندرون ملک اور بیرون ملک ہونے والے تمام امتحانات ملتوی کیے گئے ہیں۔ ملتوی شدہ پرچوں کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ دریں اثنا راولپنڈی بورڈ نے بھی 25 مئی کو ہونے والا پرچہ ملتوی کرنے کا اعلان کیا ہے۔

انٹرمیڈیٹ وثانوی تعلیمی بارڈ راولپنڈی کے اعلامیہ کے مطابق بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ حکومت پنجاب کے نوٹیفیکیشن کی روشنی میں 25 مئی بروز بدھ کو مطالعہ پاکستان کا صبح اور شام کا پرچہ منسوخ کر دیا ہے۔ ملتوی شدہ امتحان کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ اسی دوران کیمبرج کے تحت اے اور او لیول کا امتحان دینے والے سٹوڈنٹس کو بھی امتحانی مرکز کی تبدیلی کی اطلاع دی گئی ہے۔ کیمبرج کے تحت امتحان دینے والے طلبہ و طالبات اس سے قبل اپنے اپنے تعلیمی اداروں میں امتحان دے رہے تھے، اب اسلام آباد اور راولپنڈی کے سٹوڈنٹس کو دو الگ مارکیز میں امتحان دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات