' عدالتِ عظمیٰ نے ایگزیکٹیو کی امن وامان بر قرار رکھنے کی پالیسی کو غیر مؤثر کردیا'
عدالت کی طرف سے پی ٹی آئی کو سہولت کاری دینے کا تاثر پیدا ہوا تاہم اب اس پر عدالت کو اپنی پوزیشن واضح کرنی ہوگی، مولانا فضل الرحمان کا ٹویٹ
دانش احمد انصاری جمعرات 26 مئی 2022 06:15
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ اب اس تاثر کو زائل کرنے کے لیے سپریم کورٹ مؤثر اقدامات کرے اور پی ٹی آئی قیادت کی طرف سے عدالت عظمی میں کیے گئے وعدوں سے انحراف پر PTI کی قیادت کے خلاف توہینِ عدالت کی کاروائ شروع کرے اور سپریم کورٹ اپنی نگرانی اور اپنی مدعیت میں ان بلوائیوں کے خلاف ایف آئی آر درج کروائے تاکہ آئین اور قانون کے تقاضے پورے ہوں۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ عدالتِ عظمی کی طرف سے پی ٹی آئی کو سہولت دینے کا تاثر زائل ھو ورنہ پاکستان کی تاریخ کا یہ فساد اور بلوے کا تاریک اور سیاہ باب ہمیشہ سپریم کورٹ کی طرف منسوب رہتے ہوئے اس کے وقار میں کمی کا سبب بنتا رہےگا۔ خیال رہے کہ تحریک انصاف ڈی چوک پر آکر الیکشن کے اعلان تک دھرنا دینا چاہتی ہے جبکہ حکومت چاہتی ہے کہ پی ٹی آئی جلسہ کرکے واپس چلی جائے دھرنے پر نہ بیٹھے۔ اس معاملے پر سپریم کورٹ آف پاکستان نے بدھ کے روزپاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو ایچ نائن کے گراؤنڈ میں جلسہ گاہ فراہم کرنے کا حکم دیا ۔ پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے جسٹس اعجازالاحسن نے کہا کہ ایسا پلان دیں کہ مظاہرین پرامن طریقے سے آئیں اور احتجاج کے بعد گھروں کو لوٹ جائیں، یہ نہ ہو جلسے کے بعد فیض آباد یا موٹروے بند کر دی جائے۔
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کا امکان
-
بحیرہ احمر میں جبوتی کے ساحل کے قریب 77 افراد کو لے جانے والی کشتی الٹ گئی 23 افراد ہلاک جبکہ21 لاپتہ ہیں.اقوام متحدہ
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے دوران پاک ایران گیس پائپ لائن کا تذکرہ سامنے نہیں آسکا
-
نواز شریف نے قمر باجوہ کو مدت ملازمت میں دوسری توسیع کی یقین دہانی کرائی تھی
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
-
اٹک ریفائنری بند ہونے کے دہانے پر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.